روٹری کلب اسلام آباد کی تقریب اسلام آباد کلب میں منعقد 147

روٹری کلب اسلام آباد کی تقریب اسلام آباد کلب میں منعقد

روٹری کلب اسلام آباد کی تقریب اسلام آباد کلب میں منعقد

ترنول(رپورٹ:اسحاق عباسی)روٹری کلب اسلام آباد کی تقریب اسلام آباد کلب میں منعقد ہوئی اجلاس میں 2019,20کیلئے محترمہ نرگس ناصر کو صدر منتخب کیا گیا.تقریب میں چیمبر آف کامرس راولپنڈی ملک شاہد سلیم و دیگر عہدیداران نے شرکت کی.اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر نرگس ناصر نے کہا کہ ممبران روٹری کی بہتری اور فلاح و بہبود کیلئے اپنی تمام تر خدمات بروئے کار لاوں گی.


انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ گورنر روٹری کلب مبارک علی شاہد مبارک باد کے مستحق ہیں اور میں امید کرتی ہوں کہ وہ ڈسٹرکٹ 327کیلئے اپنی خدمات سر انجام دیں گے.اس موقع پر سابق صدر روٹری کلب راجہ محمد شبیر نے کہا کہ روٹری کلب 1965 سے انسانی خدمات سرانجام دے رہی ہے. نومنتخب صدر نرگس ناصر کو مبارک باد دی اور پھولوں کاگلدستہ پیش کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں