مظفرگڑھ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائی 204

مظفرگڑھ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائی

مظفرگڑھ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائی

مظفر گڑھ(رپورٹ:میاں خالد ندیم بھٹی مظفرگڑھ)مظفرگڑھ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائی،تھانہ روہیلانوالی پولیس نے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار کر کے لاکھوں روپے نقدی برآمد کرلی، ڈی پی او۔مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے ڈی ایس پی صدر سرکل ناصر نواز اور ایس ایچ او تھانہ روہیلانوالی زاہد محمود لغاری نے رقم مدعیان میں واپس تقسیم کی،تفصیل کے مطابق ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ روہیلانوالی زاہد محمود لغاری معہ پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی مجرمان اشتہاریوں کی تین رکنی گینگ کو ٹریس کرتے ہوئے سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا، تھانہ روہیلانوالی کے علاقے دو موبائل دوکانوں سے چوری اور کمپنی کے سیلز مین کے ساتھ روڈ پر ڈکیتی کی وارداتوں کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے 3 لاکھ 45 ہزار روپے بھی برآمد کرا لئیے، ملزمان ابو بکر ،اقبال وغیرہ نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کر کے راہ فرار اختیار کی تھی ملزمان پر ضلع رحیم یار خان میں بھی مقدمات درج ہیں، تاہم روہیلانوالی پولیس کی شب و روز محنت سے نہ صرف ملزم کو ٹریس کیا بلکہ گرفتار کرتے ہوئے لاکھوں روپے برآمد بھی کروالیئے،ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے دفتر میں مدعیوں کو لاکھوں روپے نقدی برآمد شدہ مدعیان میں تقسیم کیئے اور پولیس ٹیم کو شاباش دی، مشیر زراعت پنجاب سردار عبدالحئی خان دستی کا کہنا تھا یہ ہمارے لیئے پر مسرت موقع ہے اور ہماری حکومت کا بھی ویژن ہے کہ غریب عوام کو فوری اور بغیر سفارش انصاف مل جانا چاہیے اور آج ام غریب دوکانداروں کی آنکھوں کی چمک اور چہرے پر مسکراہٹ اس بات کو باور کرارہی ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت صحیح سمت میں جا رہی ہے، مہر اعجاز احمد نے بھی پولیس افسران کی کارکردگی پر اطمیyنان کا اظہار کیا اور ان کا کہنا تھا کہ نوجوان پڑھے لکھے پولیس افسران نے تھانہنکلچر تبدیل کیا ہے اور یہ لائق تحسین ہیں، ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے پولیس ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں