صدر حافظ محمد زاہد کی چھٹی کتاب ہدایت کی کرنیں اشاعت پذیر ہوگئی 269

صدر حافظ محمد زاہد کی چھٹی کتاب ہدایت کی کرنیں اشاعت پذیر ہوگئی

صدر حافظ محمد زاہد کی چھٹی کتاب ہدایت کی کرنیں اشاعت پذیر ہوگئی

مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر)معروف نوجوان قلم کار اور آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نائب صدر حافظ محمد زاہد کی چھٹی کتاب ہدایت کی کرنیں اشاعت پذیر ہوگئی ہے۔ 328صفحات کی کتاب میں مدلل اور تحقیقی انداز سے اسلامی ومعاشرتی موضوعات پر لکھے گئے اکتیس مضامین اس طرح جمع کئے گئے ہیں کہ ایک طرف سیرت مطہرہ کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو ہے تو دوسری طرف ارکان اسلام کے فضائل، آداب اور اس ضمن میں ہونے والی عمومی کوتاہیوں کو بیان کیا گیا ہے۔ پھر ایک طرف اسلامی معاشرے میں پنپنے والے غیر اخلاقی تہواروں کی برائیوں کو اجاگر کیا گیا ہے تو دوسری طرف زندگی گزارنے کے آداب پر قرآن و حدیث کی روشنی میں گفتگو کی گئی ہے۔ مصنف دینی و دنیوی تعلیم سے آراستہ ہیں اور انہوں نے اس کتاب میں تحقیقی انداز کو اپنا کر اس کتاب کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔ مصنف نے کتاب کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فضل کے ساتھ اپنے والدین اور رفیقہ حیات کی کاوشوں کا ثمر قرار دیا ہے۔ یہ کتاب اپنے موضوع کے حوالے سے ایک قابل قدر اضافہ ہے جسے ہر گھر کا حصہ ہونا چاہئے۔آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے حافظ محمد زاہد کو کتاب کی اشاعت پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں