معروف رباب استاذ ہمایوں سخی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس 200

معروف رباب استاذ ہمایوں سخی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس

معروف رباب استاذ ہمایوں سخی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس

پاکستان میں پہلی مرتبہ دو رباب میوز ک کنسرٹ اسی ماہ کی 26اپریل کو اسلام آباد پاک چائنا فرینڈ شپ سنٹرمیں جبکہ 27کو پشاور نشتر ہا ل میں منعقد کروارہاہوں

اسلا م آباد (فائزہ شاہ کاظمی)کلچر کنکٹ کے زیر اہتمام افغانستان کے معروف رباب استاذ ہمایوں سخی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ دو رباب میوز ک کنسرٹ اسی ماہ کی 26اپریل کو اسلام آباد پاک چائنا فرینڈ شپ سنٹرمیں جبکہ 27کو پشاور نشتر ہا ل میں منعقد کروارہاہوں۔ہمایوں سخی نے کہا کہ افغان وار کی وجہ سے 1992 میں پشاور منتقل ہوا تھا۔ پشاورسے اپنی فنی تربیت کا آغاز کیا اور مختلف جگہوں پرپرفارم کیا۔ افغانستان کی میوز ک میں ربا ب کی ایک الگ پہچان ہے اور خاص کر پختونوں میں رباب میوز ک کو بہت پسند کیا جاتا ہے، پرانے وقتوں میں پختونو ں کے ڈھیروں پر رباب میوز ک کا اہتمام کیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کوشش کی ہے کہ رباب میوز ک میں مزید جدت لاسکوں۔ 2001میں امریکہ کے صوبہ کیلیفورنیا میں منتقل ہوا۔ وہاں پر بچوں کی میوز ک سے متعلق ایک باب میوزک تربیتی سکول کی بنیاد رکھی۔

;انہوں نے کہا کہ میرا مقصد رباب میوز ک کو زندہ رکھناہے اور اور اس میں مزید جدت لاکر عوام میں اس کو مقبول کرا نا ہے۔جسطرح فنکار اور گلوکار کے لئے کوئی سرحد نہیں ہوتی اسطرح میوزک کی بھی کوئی سرحدنہیں ہوتی۔ خیبر پختونخوا میں رباب میوزک کو بہت پسند کیا جاتاہے۔ انہو ں نے کہا کہ میں نے بہت سے بیرونی ممالک میں رباب میوز ک کی پرفامنس دی ہے جسے لوگوں نے بہت پسند کی ہے۔برطانیہ کے البرٹ ہال،امریکہ کے کینڈی پرفارمنگ آرٹس سنٹر میں، نیویارک کے کانیج ہال سمیت بہت سارے ملکوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں