تحصیل صافی علاقہ قنداری. سندوخیل بازار میں عوام کا احتجاج 149

تحصیل صافی علاقہ قنداری. سندوخیل بازار میں عوام کا احتجاج

تحصیل صافی علاقہ قنداری. سندوخیل بازار میں عوام کا احتجاج 

تحصیل صافی(رپورٹ:افضل صافی)علاقہ قنداری سندوخیل بازار میں عوام کا احتجاج مومند باجوڑ ایکسپریس وے احتجاجاً بند . ٹریفک مکمل بند .. رات ہوتے ہی تحصیل صافی گھروں میں دستی بم برسائے جاتے ہیں. رات کو فورسز والے گشت بھی کرتے ہیں مگر شرپسند عناصر دندناتے پھرتے ہیں. یہ سلسلہ کئی ہفتوں سے جاری ہے. گزشتہ رات بھی ڈاکٹر فخر عالم اور ڈاکٹر عالم کے گھروں کو ایک ایک دستی بم پھینکا گیا. جانی نقصان تو نہیں ہوا مگر خوف و ہراس پیدا کیا جارہا ہے. دونوں گھر سیکیورٹی فورسز کے چوکیوں سے 200 سے 250 گز کے فاصلے پر قائم ہیں. مظاہرین مطالبہ کررہے ہیں یہ لوگ پھر یہاں کیا کررہے ہیں. فورسز کو یہاں سے ہٹایا جائے یا ان شرپسند عناصر کا قلع قمع کیا جاسکے. یہ بے یقینی اور عدم تحفظ کااحساس کب تک رہے گا. مومند باجوڑ ایکسپریس وے بند ہونے سے درجنوں گاڑیاں سواریوں سمیت مشکل میں پھنس گئے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں