تحریک آزادی کشمیر اور تحریک آزادی پاکستان میں راجپوت خاندانوں کی بہت سی قربانیاں ہیں 368

تحریک آزادی کشمیر اور تحریک آزادی پاکستان میں راجپوت خاندانوں کی بہت سی قربانیاں ہیں

تحریک آزادی کشمیر اور تحریک آزادی پاکستان میں راجپوت خاندانوں کی بہت سی قربانیاں ہیں

اسلام آباد(رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی) کشمیر راجپوت رابطہ کونسل کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں “کشمیر راجپوت یکجہتی واستحکام پاکستان “نیشنل پریس کلب میں منعقد ہوا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مقررین مسعود ممتاز راٹھور رہنمامسلم لیگ ن ،کرنل ریٹائرڈ اورنگزیب، طارق سکندر رہنما مسلم لیگ ن آزاد کشمیر بشیر عثمانی سینئر صحافی راجہ طارق ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان ، لیاقت علی راٹھور آرگنائزر کشمیر راجپوت کونسل فیصل ممتاز راٹھور جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے کنونشن میں شرکت کی تقریب کی مہمان خصوصی آزاد کشمیر کی وزیر برائے انڈسٹریز اینڈ لیبر نورین عارف تھیں مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر اور تحریک آزادی پاکستان میں راجپوت خاندانوں کی بہت سی قربانیاں ہیں چھ نشان حیدر راجپوتوں کو ملے جو کہ ہمارے لیے باعث فخر ہے

تحریک آزادی کشمیر اور تحریک آزادی پاکستان میں راجپوت خاندانوں کی بہت سی قربانیاں ہیں
تحریک آزادی کشمیر اور تحریک آزادی پاکستان میں راجپوت خاندانوں کی بہت سی قربانیاں ہیں

کشمیر لوگ کل بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے تھے اور آج بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں مقررین نے کہا کہ کشمیری عوام کی منزل پاکستان ہے اور پاکستان ہی رہے گی اس فورم کو اور زیادہ منظم کرنا ہوگا اجتماعی مفادات کو دیکھنا ہو گا مقبوضہ کشمیر میں بچے بوڑھے جوان اور خواتین صرف پاکستان کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں وہ سبز ہلالی پرچم میں دفن ہونا پسند کرتے ہیں گذشتہ روز یوم پاکستان کی اناسویں سالگرہ منائی گئی اور پوری دنیا کو اپنی طرف متوجہ کیا نیوزی لینڈ کے شہداء کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے جو کردار ادا کیا وہ قابل تحسین ہے

تحریک آزادی کشمیر اور تحریک آزادی پاکستان میں راجپوت خاندانوں کی بہت سی قربانیاں ہیں
تحریک آزادی کشمیر اور تحریک آزادی پاکستان میں راجپوت خاندانوں کی بہت سی قربانیاں ہیں

وزیر اعظم پاکستان عمران خان اقوام متحدہ میں مسلئہ کشمیر کے حل کے لیے نئی قرارداد لائیں کیونکہ پرانی قراردادوں پر کبھی مسلئہ کشمیر حل نہیں ہوگا پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں جنھوں نے بھارت کومنہ توڑ جواب دیا آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم دردار سکندر حیات کے بیٹے طارق حیات نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں نے مایوس بھی کیا ہے عمران خان سے اپیل کرتا ہوں کشمیر کے مسلئے کو آپ حل کرسکتے ہیں آپ اپنا کردار ادا کریں جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر کلیم نے کہا کہ اتحاد وقت کی ضرورت ہے ہمارے اباو اجداد نے اس ملک کو آزاد کروانے کے لیے کرادار ادا کیا
پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ راجپوت قبیلہ ہماری پہچان ہے ہمیں اپنے کرادار سے ثابت کرنا یے کہ ہم نے یہ تنظیم ایک اچھے مقصد کے لیے قائم کی ہے پوری دلجوئی کے ساتھ راجپوت قبیلے کی فلاح اور ترقی کے لیے ہمیں ملکر کام کرنا ہوگا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وزیر برائے انڈسٹریز اینڈ لیبر نورین عارف نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہر قبلیے کی مختلف ایسوسی ایشنز بنی ہیں جو فلاح وبہبود کے لیے کام کر رہی ہیں ہمیں بھی فلاح وبہبود کے کام کرنے ہیں ہمارے اباواجداد نے کشمیر کو الحاق پاکستان کی قرارداد پاس کرائی تحریک آزادی کشمیر میں بھی بڑا کردار ہے سیاست خدمت کی بجائے کاروبار بن گیا ہے خدمت کے جذبے سے لوگ سیاست میں نہیں آتے کہا کہ ہم نے جو تنظیم بنائی ہے اس کو سیاست سے پاک رکھنا ہے۔تقریب کے آخر میں مختلف شخصیات میں ایوارڈز بھی تقسیم کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں