48

ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کا اہتمام، ملک کی خوشحالی کیلئے دعائیں

ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کا اہتمام، ملک کی خوشحالی کیلئے دعائیں

ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کا اہتمام، ملک کی خوشحالی کیلئے دعائیں

اسلام آباد: ملک بھر کے مختلف شہروں میں عید الفطر کی نماز کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جہاں سیاسی شخصیات، غیرملکی سفیروں اور بڑی تعداد میں شہریوں نے نماز عید ادا کی۔

کئی ہزار شہریوں کی آمد کے سبب مسجد کے بیرونی لان بھی نمازیوں سے بھر گئے جبکہ بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے بھی نماز عید ادا کی۔

اس کے علاوہ راولپنڈی میں عیدگاہ شریف، لیاقت باغ، موہڑہ شریف، امام بارگاہ قدیمی میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے، سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے لیاقت باغ میں نماز عید ادا کی۔

کراچی میں نماز عید کے اجتماعات  

کراچی کے پولو گراؤنڈ میں نماز عید الفطر کی ادائیگی کا اہتمام کیا گیا، نماز عید کی امامت قاری محمد سلیمی نے کی۔

پولو گراؤنڈ میں سابق میئر کراچی وسیم اختر، مرزا اختیار بیگ اور مرزا اشتیاق بیگ نے بھی نماز عید ادا کی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نماز عید گورنر ہاؤس میں ادا کی جبکہ سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے عزیز آباد میں نماز عید ادا کی۔

لاہور میں نماز عید کا اہتمام

لاہور کی مسجد داتا دربار میں نماز عید الفطر  کا بڑا اجتماع ہوا جس میں ملکی سلامتی ، خوشحالی اور استحکام کی دعائیں مانگی گئیں۔

ادھر لاہور کی گرینڈ مسجد بحریہ ٹاؤن میں نماز عید چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہراشرفی نے پڑھائی جس میں سینکڑوں کی تعداد نے افراد نے شرکت کی۔

پشاور میں نماز عید کی ادائیگی

ادھر پشاور میں نماز عیدالفطر مرکزی عید گاہ چارسدہ روڈ پر ادا کی گئی، چیف خطیب خیبرپختونخوا مولانا طیب قریشی نے نماز عید پڑھائی جبکہ شہر کی دیگر مساجد اور کھلے مقامات پر بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے جس میں ملک کی ترقی، فلسطینیوں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

 وزیراعلیٰٗ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے عید کی نماز ڈی آئی خان میں ادا کی اور ملک کیلئے خصوصی دعائیں کی۔

https://www.youtube.com/watch?v=vNxi5iYKTDQ&t=10s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں