142

وقت آگیا ہے کہ ہم پبلک ڈپلومیسی کو بروئے کار لاکر ، اپنی درست سمت کا تعین کریں وزیر خارجہ

وقت آگیا ہے کہ ہم پبلک ڈپلومیسی کو بروئے کار لاکر ، اپنی درست سمت کا تعین کریں وزیر خارجہ

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی سے)وزارت خارجہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور مضبوط بیانیے کی ترویج کیلئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت بدھ کو وزارت خارجہ میں، پبلک ڈپلومیسی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود،

سابق سینیٹر جاوید جبار، عمران اختر، ایمبیسڈر ضمیر اکرم، ایمبیسڈر تسنیم اسلم ایمبیسڈر شاہد کمال، شہزادہ عالم، سلینہ اور پبلک ڈپلومیسی مشاورتی گروپ کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ آج ڈیجیٹل میڈیا انسانی زندگی میں انتہائی اہمیت اختیار کر چکا ہے ایسے وقت میں

پبلک ڈپلومیسی کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ چکی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ ہم وقت کے بدلتے ہوئے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے، پبلک ڈپلومیسی کو بروئے کار لاکر ، اپنی درست سمت کا تعین کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے وزارت خارجہ میں گذشتہ برس ویژن ایف او کا آغاز کیا

اور پبلک ڈپلومیسی کو بروئے کار لاتے ہوئے بہت سے اہداف کامیابی کے ساتھ حاصل کیے اور جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت خارجہ کی نئی ویب سائٹ متعارف کروائی تاکہ عوام الناس کو مصدقہ اور بروقت معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا

کہ کافی مارننگ کے تحت ہم نے وزارت خارجہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے ماہرین کو مدعو کیا اور ان کے ساتھ مختلف امور پر معلومات کا تبادلہ خیال کیا اور ان کی ماہرانہ تجاویز سے مستفید ہونے اور یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔ہمیں روایتی سفارتکاری کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل،

کلچرل اور اسپورٹس سفارت کاری پر بھی توجہ مرکوز کرنا ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ اندرونی روابط کو موثر بنانے کیلئے، دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں میں تعینات وزارت خارجہ کے افسران ایک خصوصی موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے، بلا تخصیص منصب و مرتبہ میرے ساتھ منسلک ہیں تا کہ وہ خارجہ امور کے حوالے سے، اپنی تجاویز، اپنی آراء کا اظہار کر سکیں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں