سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چینی انکوائری کمیشن کے سربراہ واجد ضیا کو خط لکھ دیا 92

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چینی انکوائری کمیشن کے سربراہ واجد ضیا کو خط لکھ دیا

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چینی انکوائری کمیشن کے سربراہ واجد ضیا کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے چینی انکوائری کمیشن کے سربراہ واجد ضیا کو خط لکھ دیاشاہد خاقان عباسی نے سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر کے ساتھ چینی بحران کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے

سامنے پیش ہونے کے لیے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کو خط لکھا ہے۔خط کےمتن میں شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ خرم دستگیر کے ساتھ انکوائری کمیشن کے سامنے پیش ہوکر معلومات فراہم کرنا چاہتا ہوں، کرپشن اور بدانتظامی کی بدولت چینی کی قیمتوں میں اضافے پرکمیشن کو معلومات دینا چاہتاہوں۔
شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ کمیشن آف انکوائری کے سامنے پیش ہونے کے لئے مناسب تاریخ اور وقت سے آگاہ کیا جانا چاہئے۔ اس کے علاوہ کہ پاکستان کے کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے سیکشن 9 کے تحت ، ہر شہری زیر تفتیش معاملے میں معلومات فراہم کرسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون کے تحت انکوائری کمیشن کسی بھی شہری کے سامنے رکھی گئی کسی بھی معلومات یا شواہد کو زیر غور لائے گا۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ انکوائری کمیشن کے سامنے پیش ہونے کے لیے مناسب تاریخ اور وقت سے آگاہ کیا جائے۔
واضح رہے

کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ملک میں چینی بحران کاسب سے زیادہ فائدہ حکمران جماعت کے اہم رہنما جہانگیر ترین نے اٹھایا، دوسرے نمبر پر وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی اور تیسرے نمبر پر حکمران اتحاد میں شامل مونس الٰہی کی کمپنیوں نے فائدہ اٹھایا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں