78

آئینی ترمیم کا مقصد صرف مجھے جیل میں رکھنا ہے: عمران خان کا دعویٰ

آئینی ترمیم کا مقصد صرف مجھے جیل میں رکھنا ہے: عمران خان کا دعویٰ

آئینی ترمیم کا مقصد صرف مجھے جیل میں رکھنا ہے: عمران خان کا دعویٰ

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کا مقصد صرف مجھے جیل میں رکھنا ہے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو  میں عمران خان کا کہنا تھاکہ آئینی عدالت اس لیے بنانا چاہ رہےہیں کہ یہ سپریم کورٹ سے ڈرے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی ترامیم سے ملک کا مستقبل تباہ ہو جائے گا، آئینی ترمیم کا مقصد صرف مجھے جیل میں رکھنا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ حکمرانوں نے عدلیہ کا بیڑا غرق کرنے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن فراڈ چھپانے کیلئے یہ سب کچھ کیا جارہا ہے۔

عمران خان کا کہناتھاکہ یہ ڈرے ہوئے ہیں اگر الیکشن کھل گیا تو سب کچھ ریورس ہو جائے گا، یہ سمجھتے ہیں ہم اس کے خلاف خاموش رہیں گے، ہم بھرپور احتجاج کریں گے۔

 خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے حکومتی وفود کی آنیاں جانیاں، رابطے اور جوڑ توڑ سب ناکام ہوگئے اور آئینی ترامیم غیر معینہ مدت کیلئے مؤخر کردی گئیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی گزشتہ شب اعتراف کیا کہ مولانا فضل الرحمان نے آئنی ترامیم میں حکومت کا ساتھ نہیں دیا ۔

https://www.youtube.com/watch?v=8YNv8TwiVys&t=2s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں