161

تحریک انصاف کے مرکزی ڈیپٹی انفارمیشن عامر مغل کی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات ،

تحریک انصاف کے مرکزی ڈیپٹی انفارمیشن عامر مغل کی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات ،

اسلام آباد ((اظہر حسین قاضی سٹی رپوٹر)) تحریک انصاف کے مرکزی ڈیپٹی انفارمیشن عامر مغل کی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات ، کشمیر اور علاقائی امور پر بات چیت ۔وفاقی وزیر نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر اور اقوام عالم کے سامنے مسلئہ کشمیر اجاگر کرنے اور حکومتی اقدامات سے آگا ہ کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مودی سرکار کی RSS کے ایجنڈے کی وجہ سے برصغیر ایٹمی جنگ کے دہانے پر کھڑا ہے۔ ایک بٹن دبنے کی دیر ہے اور 135 کروڑ کی منڈی خاک کا ڈھیر ہو گی۔5 فروری یوم کشمیر کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ یوم کشمیر بھرپور جوش و جذبے سے منایا جائے گا

اور 4 فروری کو صدر پاکستان کی طرف تمام ملکوں کے سفیروں کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرنے کیلئےدعوت دی جا رہی ہے،پانچ فروی کو وزیر اعظم عمران خان اسمبلی سے خطاب اور چھ فروری کو میر پور میں جلسے سے خطاب کریں گے۔انکا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی کشمیریوں کی کامیاب سفارت کاری کی وجہ سے آج عالمی منظر نامہ یکسرتبدیل ہوگیا ہے

عشروں بعد مسلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کے فورم پر اٹھایا گیاہے۔ امریکی سینیٹرز سے لیکر ملائیشیا، ایران اور ترکی تک کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی جا رہی ہے۔ پوری دنیا میں مودی سرکار کا گھناونا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔ انڈیا بزور بازوکشمیریوں کو کب تک دبا کر رکھے گا

آخر ایک دن کشمیر نے انڈیا کے جبری قبضے سے آزاد ہونا ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ مسلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کےاستصواب رائے سے حل ہو۔ جنگ کسی مسلے کا حل تو نہیں تاہم پاکستانی قوم خون کے آخری قطرے اور آخری سپاہی تک لڑنے کیلئے تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں