118

پاکستان اور چین کا ملکی زرعی پیداوار میں اضافہ کے لئے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی تحقیقی کام کرنے پر اتفاق

پاکستان اور چین کا ملکی زرعی پیداوار میں اضافہ کے لئے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی تحقیقی کام کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف اسلام آباد ) پاکستان زرعی شعبے میں چین کے تجربے سے استفادہ کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ ڈاکٹر محمد عظیم خان، چیئر مین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل قومی زرعی تحقیقاتی مرکز اسلام آباد میں گندم ، گنا ، چاول اور کپاس کی پیداوار میں اضافے اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کے حصول پر پاک چائنا مباحثہ کا اہتمام کیا گیا۔









پاک چائنا مباحثہ کا اہتمام قومی زرعی تحقیقاتی مرکز کے ذیلی ادارے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف جیونامکس اینڈ ایڈوانس بائیو ٹیکنالوجی کی جانب سے کیا گیا ۔ پروفیسر ڈاکٹر زی کنگ لی، چیف سائنٹسٹ، کاس، چائنا کی قیادت میں چین کے گندم ، چاول ، کپاس اور گنا کے ماہرین نے اس مباحثہ میں شرکت کی۔




اس کے علاوہ جناب سید فخر امام، ڈاکٹر ہاشم پوپلزئی، وفاقی سیکریٹری برائے وزارت غذائی تحفظ و تحقیق ، ڈاکٹر محمد عظیم خان چیئر مین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ، ڈاکٹر غلام محمد علی،ڈائریکٹر جنرل قومی زرعی تحقیقاتی مرکز اور ملک بھر سے نمایاں سائنسدانوں نے شرکت کی۔




سمپوزیئم میں شریک ماہرین نے گندم ، گنا ، چاول اور کپاس کی بوائی ، دیکھ بھال، ان کو پیش آنے والی بیماریوں کے تدارک نیز فصل کے تیار ہو جانے پر اس کی کاشت پر آنے والے والے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ شرکاء نے پاک چین باہمی تعاون کے نتیجے میں ملنے والی کامیابیوں پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔




مقررین نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملک مستقبل میں بھی تکنیکی و دیگر معاونت میں باہم معاونت پر کام کرتے رہیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد عظیم خان چیئر مین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل نے کہا کہ پاکستان زرعی شعبے میں چین کے تجربے سے استفادہ کرنے کے لئے پر عزم ہے




نیز دور حاضر میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی زراعت کا شعبہ مسلسل حکومتی سرپرستی کا متقاضی ہے ۔ زرعی شعبے کی ترقی کے لئے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، بیج کی جدید اقسام کی تیاری اور فراہمی میں آسانی ، کھادوں اور کیڑے مار ادوایات کی دستیابی اور اس جیسے دیگر شعبنوں پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔




چیئر مین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل نے چینی ماہرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان زرعی شعبے میں تکنیکی معاونت کی فراہمی پر چین کی معاونت کا خیر مقدم کرتا ہے۔ تقریب سے سید فخر امام، ڈاکٹر ہاشم پوپلزئی، ڈاکٹر غلام محمد علی اور ڈاکٹر یوسف ظفرنے بھی خطاب کیا ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں