212

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کی ایک اور کاوش ۔ 10سالہ گمشدہ بچے کو اس کے گھر والوں سے ملوا دیا ۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کی ایک اور کاوش ۔ 10سالہ گمشدہ بچے کو اس کے گھر والوں سے ملوا دیا ۔

رپورٹ :فائزہ شاہ ) تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بیٹ 06کے افسران انسپکٹرغلام خضر اور سب انسپکٹر نواز قریشی کو دوران گشت بذریعہ موٹروے پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن 130 اطلاع موصول ہوئی کہ روڈ کے کنارے ایک دس سالہ بچہ روتے ہوئے ملا ہے۔ موٹروے پولیس افسران فوری طور موقع پر پہنچے اوربچے کو اپنی تحویل میں لیااور اُس کے گھر کے بارے میں پوچھ گچھ کی ۔ تاہم بچہ بہت خوف ذدہ ہونے کے باعث کچھ بھی بتا نہیں پا رہا تھا۔ بعد ازاں بچے کو اپنے کسی رشتہ دار کی رہائش یاد تھی جو کہ ترنول 26نمبر چونگی کا رہائشی تھا۔کافی تحقیقات کے بعد رشتہ داروں نے بتایا کہ بچے کا نام حسن ولد نثار خان ہے اور گجرانوالہ کا رہائشی ہے ۔آفیسران نے والد سے فون پر رابطہ کیا اور بچے کے بارے میں اطلاع دی۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کی ایک اور کاوش ۔ 10سالہ گمشدہ بچے کو اس کے گھر والوں سے ملوا دیا ۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کی ایک اور کاوش ۔ 10سالہ گمشدہ بچے کو اس کے گھر والوں سے ملوا دیا ۔

والد بچے کو لینے بیٹ06 پہنچے ۔جہاں مذید تحقیقات اور رو برو گواہان کے ساتھ بچے کو والد کے حوالے کیاگیا۔ والد اور موقع پر موجود افراد نے موٹروے پولیس کی اس ہمدردانہ کاروائی کو خوب سراہا۔ ڈی آئی جی این فائیو نارتھ محمد عالم شنواری نے افسران کے کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام افسران عوام کی خدمت اسی تندہی کے ساتھ سر انجام دے کر محکمہ کا نام روشن کریں گے۔
سب انسپکٹر محمد رضا
افسر تعلقاتِ عامہ
برائے ڈی آئی جی این فائیو نارتھ زون

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں