جرنلسٹ فاونڈیشن اور آر آئی یو جے تنظیموں کی طرف سے اے ٹی وی ورکر بحالی کمیپ کا انعقاد کیا گیا 212

جرنلسٹ فاونڈیشن اور آر آئی یو جے تنظیموں کی طرف سے اے ٹی وی ورکر بحالی کمیپ کا انعقاد کیا گیا

جس میں جرنلسٹ فاونڈیشن اور آر ائی یو جے کے عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اسلام آباد(نمائندہ فائزہ شاہ) جرنلسٹ فاونڈیشن اور آر آئی ہو جے دستور کی طرف سے اے ٹی وی چینل ملازمین کی تنخواوں کی بندش کے حوالے سے اسلام آباد میں ورکرز بحالی کمیپ کا انعقاد کیا گیا جس میں جرنلسٹ فاونڈیشن کے صدر ذوالفقار علی ملک ،سیکریٹری جنرل جرنلسٹ فاونڈیشن تنظیل الرحمن ،سیکریٹری انفارمیشن جرنلسٹ فاونڈیشن رفاقت حسین، ممبر جرنلسٹ فاونڈیشن فائزہ شاہ کاظمی اور آر آئی یو جے دستور تنظیم کے صدر مظہر اقبال، اور دیگر عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں 29 دن سے جاری اے ٹی وی ورکرز بحالی کیمپ میں صحافیوں کی طرف سے اے ٹی وی ملازمین کی تنخواوں کی بندش کے سلسلے میں احتجاج جاری ہے لیکن حکومت وقت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں احتجاج کیمپ کے موقع پر جرنلسٹ فاونڈیشن کے صدر ذوالفقار علی ملک نے اپنے اظہار خیال میں کہا کہ حکومت صحافیوں کے ساتھ جاری مظالم بند کرے اور تنخواوں سے محروم اے ٹی وی ملازمین کو تنخواہیں فراہم کرے اس موقع پر آر آئی یو جے دستور کی صدر مظہر اقبال نے بھی اپنے اظہار خیال میں کہا حکومت صحافیوں کے ساتھ جاری مظالم کی بجائے صحافیوں کے مسائل و مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے اور اے ٹی وی چینل کے ملازمین کی تنخواہیں جلد از جلد فراہم کرے اس موقع پر ممبر جرنلسٹ فاونڈیشن محترمہ فائزہ نے بھی اپنے اظہار خیال میں حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ اے ٹی وی ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک بند کرے اور ملازمین کے مسائل کو جلد از جلد حل کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں