ویری فیکیشن کے مراحل کو آسان بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جائیںگے، فرزانہ احمد زئی 199

ویری فیکیشن کے مراحل کو آسان بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جائیںگے، فرزانہ احمد زئی

ویری فیکیشن کے مراحل کو آسان بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جائیںگے، فرزانہ احمد زئی

کوئٹہ ( پ ر) گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن کوئٹہ ڈویژ ن اور ضلع کوئٹہ کے وفد نے مشترکہ طورپر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ فرزانہ احمد زئی اور ڈسٹرکٹ آفیسر تعلیم میل کوئٹہ حاجی عبدالحمید صابر سے ملاقات کی جی ٹی اے کوئٹہ ڈویژن کے وفد کی قیادت صدر حاجی حمید اللہ زڑسواند جب کہ ضلع کوئٹہ کے وفد کی قیادت صدر حاجی نظام الدین کاکڑ نے کی اس موقع پر کوئٹہ ڈویژن کے جنرل سیکریٹری عظمت اللہ رئیسانی ، سید سلام شاہ ، ملک محمد قاسم تاجک جب کہ جی ٹی اے کوئٹہ کے جنر ل سیکریٹری حاجی محمد عمر بلوچ ، سید محمد رمضان ، امیر حمزہ کاکڑ ، عین اللہ کاکڑ اور تاج محمد زہرہ بھی شامل تھے

اس موقع پر وفد نے اساتذہ کو درپیش مختلف مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا اس موقع پر اُنہوں نے بتا یا کہ ریٹائر منٹ کے وقت ویری فیکیشن کے کٹھن اور مشکل مراحل کی وجہ سے سینئر اور سفید ریش اساتذہ کو ذہنی اذیت سے دوچار ہونا پڑتا ہے بعض افسران کی غلط پالیسیوں اور غیر ضروری مداخلت کی وجہ سے ویری فیکیشن کا مرحلہ پیچیدگی کا شکار ہوگیا ہے ،مڈل اسٹینڈرڈ کے امتحانات کے کم معاوضہ ،مارکنگ ،کوڈنگ میں دیا جارہا معاوضہ قابل قبول نہیں ہے اُنہوں نے مزید بتایا

کہ اساتذہ کے سروس امور کے کیسز میں مختلف غیر ضروری رکاوٹیں اور سسُت روی تعلیمی بہتری اور اساتذہ کے مسائل میں کمی کی بجائے اضافے کا باعث بن رہے ہیں اس موقع پر فرزانہ احمد زئی نے کہا کہ ویری فیکیشن کے مراحل کو مزید آسان بنانے کے لیے اقدامات اُٹھائے جائیں گے جی پی فنڈز ایڈوانس اور دیگر فوری حل طلب امور کے لیے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں

مڈل اسٹینڈرڈ کے امتحانات میں ڈیوٹی انجام دینے والے عملہ کے پر سطح پر معاوضہ میں اضافے کے لیے مشاورت کی جائے گی اُنہوں نے کہا کہ تعلیمی بہتری اور سکولوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور توقع ہے کہ اساتذہ بھی بڑھ چڑھ کر تعاون کریں گے اس موقع پر وفد نے اپنی جانب سے ڈی ای او کوئٹہ کو ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں