پشین کے غریب آج ایک مسیحا سے محروم بہترین آفیسر ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری کا تبادلہ 276

پشین کے غریب آج ایک مسیحا سے محروم بہترین آفیسر ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری کا تبادلہ

پشین کے غریب آج ایک مسیحا سے محروم بہترین آفیسر ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری کا تبادلہ

آپکا دفتر غریبوں کا مسکن تھا صدقہ خیرات اعلیٰ اخلاق اور بہت سی خوبیوں کے آپ ملک ہیں آپ نے پشین کے ہر محکمے میں کرپشن کا خاتمہ کیا اور پشین لیویز کو نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان میں مشہور اور بہترین فورس بنایا آج جہاں بھی کسی فورس کا زکر ہو پشین لیویز سرفہرست نظر آئے گا

پشین (محیب ترین )لیویز فورس کی شان بلوچستان کی آن بہترین آفیسر ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری کا تبادلہ آج مستو نگ کردیا گیا پشین اسی دوران مختلف ڈی سی کی تعیناتیاں ہوتی رہی حسب معمول ہر ایک کے اندر سستی وہ شاہانہ انداز اور خردبرد مگر آپ نے جب سے چارج سمبھالآ آپکے انداز ہی کچھ الگ تھے آپکا دفتر غریبوں کا مسکن تھا صدقہ خیرات اعلیٰ اخلاق اور بہت سی خوبیوں کے آپ ملک ہیں آپ نے پشین کے ہر محکمے میں کرپشن کا خاتمہ کیا اور پشین لیویز کو نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان میں مشہور اور بہترین فورس بنایا

آج جہاں بھی کسی فورس کا زکر ہو پشین لیویز سرفہرست نظر آئے گا اور لیویز کے آفیسر پشین لیویز کی مثالیں دےکر اپنے جوانوں کا حوصلہ بڑھاتے ہیں جسکا سہرا آپکے سرجاتا ہے آپ نے نہ صرف پشین کو قلیل مدت میں ایک پرامن ضلع بنایا بلکہ ملک دشمن عناصر کے خلاف اہم کاروائیاں کرکے دھرتی ماں کا قرضِ اتار دیا

اللہ تعالیٰ نے آپکو بے شمار خوبیوں سے نواز آپ کے آفس سے کوئی غریب خالی ہاتھ نہیں لوٹا آپ نے لیویز فورس میں کام کرنے اور جانوں کا نظرانہ دینے والوں لیویز جوانوں کی خوب حوصلہ افزائی کی۔

کاش!آپ مزید کچھ سال اس ضلع کےلئے قربان کرتے آج آپکے تبادلے کا سن کر پشین کے ہر جوان کی آنکھ اشک بار ہے اور پشین آج ایک بہترین آفیسر سے محروم ہوگیا آپکی حوصلہ افزائی اور بہترین سروس پر کل شام نیشنل پریس کلب پشین میں آیک الوداع پارٹی کا اہتمام کیا گیا ہے

دعا ہے آپ اسی طرح اپنے ملک وملت کےلئے کام کرتے رہیں اور آنے والے ڈپٹی کمشنر بھی آپکی طرح دلیر بہادر اور پشین عوام کےلئے مخلص ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں