سری نگر: بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج سے قبل میرواعظ عمرفاروق نظر بند 152

سری نگر: بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج سے قبل میرواعظ عمرفاروق نظر بند

سری نگر: بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج سے قبل میرواعظ عمرفاروق نظر بند

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے کشمیریوں کا احتجاج روکنے کے لئے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت قیادت نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آج احتجاج کا اعلان کر رکھا تھا اور میر واعظ عمر فاروق کو سری نگر کی جامع مسجد میں خطاب کے بعد احتجاج میں شرکت کرنا تھا۔
قابض پولیس نے حریت قیادت کی جانب سے احتجاج کی کال کو ناکام بنانے کے لیے میر واعظ عمر فاروق کو نماز جمعہ کے اجتماع سے روکتے ہوئے گھر میں ہی نظربند کردیا۔
واضح رہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے بڑھتے مظالم اور حالیہ چند روز کے دوران درجنوں نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کرنے کے خلاف مشترکہ مزاحمتی قیادت کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں