الیکشن میں من پسند فیصلے سےملک کو نقصان ہوگا، نواز شریف 131

چیئرمین نیب کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے، نواز شریف

چیئرمین نیب کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے، نواز شریف

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے، آمروں کے دور میں بھی ایسا نہیں دیکھا جو آج ہورہا ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے کمرے میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران نواز شریف نے کہا کہ چیئرمین نیب کی جانب سے جاری ہونے والا اعلامیہ چھوٹا نہیں بلکہ کافی سنجیدہ معاملہ ہے اور اس معاملے پر ہم نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے جس کا مقصد چیئرمین نیب کا معاملہ زیربحث لانا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ مجھے وزارت عظمیٰ سےمحروم کیا گیا، پارٹی صدارت سے تاحیات نااہلی کا فیصلہ بھی صادر کردیا گیا، جو یہ سب کر رہے ہیں ان کا کام ہے کہ وہ ملک سے متعلق سوچیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چیرمین نیب کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے، یہ چھوٹا نہیں بلکہ کافی سنجیدہ معاملہ ہے، اس سے زیادہ اب حالات کیا خراب ہوں گے، آمروں کے دور میں بھی ایسا نہیں دیکھا جو ہو رہا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نے کہا کہ موجودہ حالات پر گزشتہ روز وزیراعظم سے بات ہوئی ہے، آج پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی پر بات ہوگی۔

نواز شریف نے احتساب عدالت میں معنی خیز گفتگو اور ساتھ ہی ایک واقعہ بھی سنا دیا کہ ’راجن پور کے ایس پی نے سپاہی سے کہا، تھانے میں صفائی نہیں ہوئی، تیرا تبادلہ کردوں گا، سپاہی نے برجستہ جواب دیا کہ

چیئرمین نیب شواہد لائیں، ورنہ کھلے عام معافی مانگیں اور استعفیٰ دیں: نوازشریف
چیئرمین نیب شواہد لائیں، ورنہ کھلے عام معافی مانگیں اور استعفیٰ دیں: نوازشریف

جناب جو مرضی کریں، راجن پورکے آگے کوئی تھانہ نہیں اور سپاہی سے نیچے کوئی رینک نہیں ہے‘۔

واضح رہےکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میاں نوازشریف کو نیب کی جانب سے نوٹس پر چیئرمین نیب کو پارلیمنٹ میں طلب کرکے تفتیش کرنےکا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں