چیف سیکرٹری آزاد جموں وکشمیر شکیل قادر خان اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل ڈاکٹرسید آصف حسین کا ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ ایم ٹی بی سی کے دفتر کا دورہ 215

چیف سیکرٹری آزاد جموں وکشمیر شکیل قادر خان اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل ڈاکٹرسید آصف حسین کا ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ ایم ٹی بی سی کے دفتر کا دورہ

چیف سیکرٹری آزاد جموں وکشمیر شکیل قادر خان اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل ڈاکٹرسید آصف حسین کا ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ ایم ٹی بی سی کے دفتر کا دورہ

باغ(بیوروچیف ) چیف سیکرٹری آزاد جموں وکشمیر شکیل قادر خان اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل ڈاکٹرسید آصف حسین کا ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ ایم ٹی بی سی کے دفتر کا دورہ۔ اس موقع پر ایگزیکٹیو چیرمین ایم ٹی بی سے نے بریفینگ دیتے ہوے آزادکشمیر میں ایم ٹی بی کی ورکنگ کے حوالہ سے چیف سیکرٹری کو بتایا اور آی ٹی کمپینوں کے سکوپ کے حوالہ سے بھی آگاہ کیا

۔ انہوں نے بتایا کہ ہم مستقبل میں افرادی قوت کو 2000 سے بڑھا کر 6000 تک کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ایگزیکٹیو چیرمین ایم ٹی بی سی نے سوشل کارپوریٹ سیکٹر میں جاریہ منصوبہ جات کی تفصیل سے بھی چیف سیکرٹری کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری آزادکشمیر نے ایم ٹی بی سی کی سروسز کو سراہتے ہوے اسے آزادکشمیر کا ایک بہترین ادارہ قرار دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ آی ٹی سیکٹر میں آزادکشمیر کے اندر بے پناہ سکوپ موجود ہے۔ ہم ایم ٹی بی سی طرز پر مزید بین الاقوامی کمپنیوں کو یہاں سرمایہ کاری کے لیے راغب کر رہے ہیں۔ جتنی زیادہ آی ٹی کمپنیاں یہاں سرمایہ کاری کریں گی اتنے ہی روزگار کے مواقعے پیدا ہونگے

جس سے معیشت مستحکم ہو گی اور بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے کمپنی کے مختلف شعبوں کا معاینہ کیا اور کمپینی کے کام ، ورکنگ انوایرمنٹ اور سٹینڈرڈ کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ ایم ٹی بی سی میں پروفیشنلزم کو ترجیجی دی گی ہےجسے دیکھ کر بے حد خوشی ہوی ہے۔ ایم ٹی بی ملک کا بہترین ادارہ ہے میں نے یہاں کے ملازمین سے بات چیت کی تو اس بات پر مجھے مسرت ہوی کہ وہ سب یہاں کام کر کے خوش ہیں۔ امید ہے کہ یہ ادارہ مزید ترقی کرے گا اور ریاست کی معشیت کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں