150

حکومت لمنیاں کھوڑیاں اپینڈکس کے مرض میں مبتلا مریضوں کو بہترین علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرئے۔ثمر سراج

حکومت لمنیاں کھوڑیاں اپینڈکس کے مرض میں مبتلا مریضوں کو بہترین علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرئے۔ثمر سراج

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)چئیرمین ثمر فاونڈیشن ثمر سراج چوہدری نے آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی کے علاقے لمنیاں کھوڑیاں میں اپینڈکس کی بڑھتی ہوئی وباء پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے

حکومت پاکستان اور حکومت آذادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس کی روک تھام اور حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ مرض کا شکار ھونے والے مریضوں کو ٹرانسپورٹ،فری علاج کی سہولت یقینی بنائیں متاثرہ علاقوں میں ٹیمیں اور ایمبولینس فراہم کی جائیں ،

گھر گھر عوام کے میڈیکل چیک اپ اور ٹیسٹ کئے جائیں، عوام کو 100فیصد صحت کارڈر مہیا کئے جائیں انہوں نے اس موقع پر تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور مریضوں کے ورثا سے مکمل اظہار یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں