169

آزاد کشمیر کے شہروں میں جموں کشمیر چھوڑ دو تحریک کے پہلے پروگرام کے تصویری مناظر

آزاد کشمیر کے شہروں میں جموں کشمیر چھوڑ دو تحریک کے پہلے پروگرام کے تصویری مناظر

آذادکشمیر(ذوالقرنین حیدر بیوروچیف)آذاد جموں و کشمیر پیپلز نیشنل الائنس JKPNA کی کال پر نام آزاد کشمیر کے شہروں میں جموں کشمیر چھوڑ دو تحریک کے پہلے پروگرام کے تصویری مناظر،آج آزاد کشمیر کی دھرتی کی فضائیں آزادی ،آزادی کے نعروں سے گونجتی رہی ہیں.





آزاد کشمیر کےکی آزادی پسند مائیں، بہنیں ، بھائی، بچوے اور بزرگ موسم خراب ہونے کے باوجود بھی جموں کشمیر کی ماوں،بہنوں،بچوں، بھائیوں اور بزرگوں کی مشکل گھڑی میں ہمیشہ کی طرح ان کے ساتھ ہونے والے ظلم و جبر اور نسل کشی کے خلاف ان کی آواز بنے اور ان کے دکھ درد اور تکلیفوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ان سے یکجہتی کے لئیے ہزاروں کی تعداداد میں سڑکوں پر نکلے ہیں.




مظاہرین اور رہنماؤں کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ ریاست جموں کشمیر کی مکمل آزادی و خودمختاری تک اسی طرح جدوجہد جاری رہے گی۔ ان تمام پاڑٹیز تمام قائدین کی یہ قوم شکرگزار ہے جنھوں نے وقت کی ضرورت کے ساتھ اپنی انتھک محنت کے نتیجے میں آخرکار ملک اور قوم کو اتحاد کی صفوں میں ایک پلیٹ فارم دیا ان میں ایک شعور اگاہی دی جو یہ قوم برسوں سے بھول چکی




اور دشمنوں کی سازش اور چال کا حصہ بھی بنے رہے۔اور پھر آج انھوں نے ثابت کر دیا کہ ہم ہی وہی لوگوں جن کہ بزرگوں نے اپنی کھالیں کھنچائی اور پھر سب قوم ایک ہو چکی اور آج ثبوت دے دیا محب الوطن کشمیری ہونے کا اور کشمیریوں میں کشمیریت جگانے کی کوششیں آج رنگ لائی




ان سب قائدین کی انتھک محنت کہ بعد تب ہی آج ہر شہر میں کشمیر کی آزادی اور ریاست کی بحالی کی لہر چل نکلی ہے۔آپ کشمیر کی مکمل بخالی خودمختیار تک قوم کو جاگئے رہنا ہے اور امید ہے قوم بھی آپ کے ساتھ سیسا پلائی دیور بنے گی اور جب بھی آپ احکامات جاری کرے گی یہ قوم سب زنجیریں توڑ کے خونی لکیر تک عبور کرنے کے لیے تیار ہو گئی.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں