139

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ کی عمران خان کی تعریف

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ کی عمران خان کی تعریف

سری نگر(ایف ایس میڈیا نیٹ ورک) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دورہ امریکہ کے دوران کفایت شعاری کا مظاہرہ کرنے پر سابق وزیراعلی مقبوضہ کشمیر عمرعبداللہ بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم کے وہ پیسے بچائے




جنہیں خرچ کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے دیگر رہنماؤں کی طرح بس میں بیٹھنے کو انا کا مسئلہ نہیں بنایا، اس میں بھلا کیا برائی ہے؟عمرعبداللہ نے کہا کہ عمران خان کو پروٹوکول نہ دینا ان کے لئے نہیں بلکہ امریکی اسٹیبلشمنٹ کے لئے برا ہے۔




https://twitter.com/OmarAbdullah/status/1152829411621666817
واضح رہے کہ عمران خان نے اپنے دورہ امریکہ میں کسی بڑے ہوٹل میں رہنے کے بجائے پاکستانی سفارت خانے میں رہنے کا اعلان کیا تھا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں