145

آزاد کشمیر وادی نیلم میں سیلابی ریلے سے 35افرادجاں بحق

آزاد کشمیر وادی نیلم میں سیلابی ریلے سے 35افرادجاں بحق

آزاد کشمیر(رپورٹ:کامریڈ عاصمہ بتول)آزاد کشمیر وادی نیلم میں سیلابی ریلے سے 35افرادجاں بحق 40لاپتہ،160 مکانات تباہ،دو مساجد کو بھی نقصان پہنچا ہے، جان بحق ہونے والوں میں 12 پاکستانی بھی شامل تھے۔قیمتی جانوں کے ضیاع پر انسانیت رنج و غم میں ڈوب گئی ،




اس افسوس ناک سانحے میں قیمتی جانوں کے ضیاں پر انتہائی دکھ پہنچا ہے، طوفانی بارشوں سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے حوالے سے آزاد کشمیر حکومت نے ابھی تک کوئی الرٹ جاری نہیں کیا، حکومتی مشینری بھی نکمی ہے جس کی وجہ سے نقصان میں اضافہ ہوا ہے




پاکستانی فوج نے موقع پر پہنچ کر متاثرین کی مدد کی۔جاں بحق ہونے والوں کے اہلیخانہ کے دکھ میں برابر شریک ہوں،آزاد کشمیر حکومت ہلاک ہونے والوں کیلے فوری امداد کا اعلان کرے، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے، متاثرین کو متبادل جگہیں فراہم کی جائیں۔حکومتی اداروں کو عوام کی فلاح و تحفظ کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں