قلم چھوڑ ہڑتال کو آج 40 روز گزر گئے مگر ارباب اختیار کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی 147

قلم چھوڑ ہڑتال کو آج 40 روز گزر گئے مگر ارباب اختیار کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی

قلم چھوڑ ہڑتال کو آج 40 روز گزر گئے مگر ارباب اختیار کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی

اگر حکومت وقت نے وکلاء کے مطالبات پورے نہ کیے تو عباسپور شہر میں سرکاری گاڑی کا چلنا بند کر دیں گئے

عباسپوربار ایسوسیشن عباسپور کی جانب سے عدالت کی بلڈنگ کی تعمیر، ایڈیشنل سیشن جج کی تعیناتی اور وکلاء چیمبر کی تعمیر سمیت دیگر مطالبات کے ساتھ احتجاج جاری۔ قلم چھوڑ ہڑتال کو آج 40 روز گزر گئے مگر ارباب اختیار کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔

حکومت وقت اور انتظامیہ کی بے حسی دیکھ کر آج انجمن تاجران عباسپور نے شٹر ڈاون کر کے میلاد چوک عباسپور میں احتجاجی مظاہرہ کر کے وکلا کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ اگر حکومت وقت نے وکلاء کے مطالبات پورے نہ کیے تو عباسپور شہر میں سرکاری گاڑی کا چلنا بند کر دیں گئے۔

احتجاجی مظاہرے سے صدر انجمن تاجران عباسپور شیخ نذیر صاحب، سابق صدور سردار حیات صاحب، سردار فیاض خان صاحب، صدر بار ایسوسیشن عباسپور سردار مشتاق صاحب نے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں