222

میرپور تحریک لبیک پاکستان کا فروری کو یوم یکجہتی کشمیر و فلسطین زور شور سےمنائے کا اعلان،مفتی راشد القادری

میرپور تحریک لبیک پاکستان کا فروری کو یوم یکجہتی کشمیر و فلسطین زور شور سےمنائے کا اعلان،مفتی راشد القادری

میرپور(پ ر) تحریک لبیک پاکستان 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر و فلسطین زور شور سےمنائے گی،دیگر علاقوں کی طرح ضلع میرپور میں بھی ریلیاں نکالی جائیں گی ہم اپنے مظلوم کشمیری و فلسطینی بہن بھائیوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑ سکتے،تحریک لبیک ضلع میرپور کے اجلاس میں تحصیل میرپور اور تحصیل ڈڈیال اور ضلع میرپور کے ذمہ داران کی بھرپور شرکتکشمیر و فلسطین کی آزادی تک تحریک لبیک اپنی جدوجہد جاری رکھنے اور پھرپور انداز میں اپنے مظلوم بھائیوں سے یکجہتی کرنے کا اعادہ

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحریک لبیک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ضلع میرپور کے ذمہ دار کا بھرپور اجلاس ذیر صدارت امیر ضلع میرپور مفتی راشد القادری انعقاد پذیر ہوا جس کی نظامت کے فرائض ناظم اعلیٰ علامہ قاری محمد وسیم رضا نے سرانجام دیے۔ اجلاس میں ضلع میرپور کے امراء کے علاوہ تحصیل میرپور و ڈڈیال کے ذمہ داران نے بھی بھرپور شرکت کی اجلاس کا باقائدہ آغاز تلاوت قرآن و نعت رسولؐ مقبول سے کیا گیا اجلاس میں مرکزی امیر سعد حسین رضوی کے حکم کے مطابق 5 یوم یکجہتی بھرپور طریقے سے مناتے ہوئے

لبیک بیت المقدس و کشمیر مارچ کے انعقاد کو یقینی بنانے اور پھرپور انداز میں ریلیاں نکالنے کا اعادہ کیا گیا اور عالمی دنیا کو کشمیر و فلسطین کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم کے خلاف اپنی بھرپور آواز بلند کرنے اور ان کی آزادی تک جدوجہد کو جاری رکھنے کا اعادہ بھی کیا گیا آخر میں مملکت خداداد کی سلامتی کشمیر و فلسطین کی آزادی اور شہدائے کشمیر و فلسطین اور شہدائے ناموس رسالت و ختم نبوتؐ کے دراجات کی بلندی اور ملک میں نظام نفاذ مصطفٰیؐ کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں