194

ٹھٹھہ سانحہ کیٹی بندر اور کیچ میں فوجی جوانوں کی شھادت پر سماجی رہنماء امن کے سفیر سید الطاف شاھ شیرازی کا اظہار افسوس

ٹھٹھہ سانحہ کیٹی بندر اور کیچ میں فوجی جوانوں کی شھادت پر سماجی رہنماء امن کے سفیر سید الطاف شاھ شیرازی کا اظہار افسوس

ٹھٹھہ(امین فاروقی)سانحہ کیٹی بندر اور کیچ میں فوجی جوانوں کی شھادت پر سماجی رہنماء امن کے سفیر سید الطاف شاھ شیرازی کا اظہار افسوس سماجی رہنما امن کے سفیر پی جے ای ٹھٹھہ کہ اعزازی کوارڈینیٹر سید الطاف حسین شاھ شیرازی نے سانحہ کیٹی بندر میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے۔ جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں اس المناک سانحے پر اپنے جذبات کااظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے

کہ یہ ایک قومی سانحہ ہے جس پرصرف متاثرین ہی نہیں بلکہ ملک کا ہر فرد سوگوار ہے، میں اور پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن بھی پس ماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اُن سے دِلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیچ میں فوجی جوانوں کی شھادت پر بہت دُکھ اور افسوس ہوا شھید زندان ہیں ان کو ھمیشہ یاد رکھا جائے گا اللہ تعالیٰ، مرحومین کی مغفرت فرمائے اور اُن کے پس ماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
انہوں نے کیٹی بندر سانحہ میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کومدنظر رکھتے ہوئے اگر پیشگی اقدامات کیے جاتے تواتنی بڑی تعداد میں قیمتی انسانوں کاضیاع نہ ہوتا حکومت کی جانب سے کئی جانے والی امداد بہت کم ہے جس کو کم سے کم 15 لاکھ فی خاندان دیا جائے انہوں نے اس امید کااظہار کیا کہ حکومت آئندہ اس طرح کے سانحات کی روک تھام کیلئے پیشگی اقدامات کرے گی تاکہ مستقبل میں اس طرح کے المناک واقعات پیش نہ آئیں۔
انہوں نے اس موقع پر میری ٹائم ایجنسی ایدھی کی امدادی کارروائیوں پر ان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پاک فوج نے ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے سمندر سے لاشیں نکال کر ورثہ کے حوالی کئے جس پر میری ٹائم ایجنسی کو سلام پیش کرتا ہوں کیچ میں شھادت کا جام نوش کرنے والے فوجی جوانوں کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں