والدہ محترمہ کی رحلت کے صدمے کے دوران اظہار یکجہتی و تعزیت پر سب کے نہایت شکرگزار ہیں، سینیٹر فیصل جاوید 120

والدہ محترمہ کی رحلت کے صدمے کے دوران اظہار یکجہتی و تعزیت پر سب کے نہایت شکرگزار ہیں، سینیٹر فیصل جاوید

والدہ محترمہ کی رحلت کے صدمے کے دوران اظہار یکجہتی و تعزیت پر سب کے نہایت شکرگزار ہیں، سینیٹر فیصل جاوید 

اسلام آباد 10 مئی (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف ) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئر مین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ والدہ محترمہ کی رحلت کے صدمے کے دوران اظہار یکجہتی و تعزیت پر میں اور میرے اہل خانہ سب کے نہایت شکرگزار ہیں۔ اتوار کواپنے ایک بیان میںسینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا
کہ کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر تعزیتی ملاقاتوں وغیرہ کو حالات کی بہتری تک موقوف رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سینیٹر فیصل جاویدنے کہاکہ التماس ہے کہ ماہِ صیام کی ان مقدس گھڑیوں میں میری والدہ مرحومہ کے بلندی درجات کیلئے دست دعا ضرور بلند کیجئے۔ اللہ کریم آپ کو بے پایاں اجروثواب سے نوازیں اور آپ کی عبادات ومناجات کو شرف قبولیت عطافرمائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں