67

مردان نیو اڈہ چارسدہ چوک کے تنظیم تاجران کی کابینہ کا(ظاہر شاہ گروپ)میں شمولیت کا اعلان

مردان نیو اڈہ چارسدہ چوک کے تنظیم تاجران کی کابینہ کا(ظاہر شاہ گروپ)میں شمولیت کا اعلان

مردان(رپورٹ:شاہ بابا غلام حبیب)مردان نیو اڈہ چارسدہ چوک کے تنظیم تاجران کی کابینہ نے (ظاہر شاہ گروپ)میں شمولیت کا اعلان کردیا جس میں مرکزی تنظیم تاجران نیواڈہ چارسدہ چوک کے صدر حسن خان اور جنرل سیکرٹری خاجی خائستہ الرحمان کے علاوہ مولانا محمدعلی و دیگر عہدیداروں نے شرکت کی

اس موقع پر نیواڈہ چارسدہ چوک میں ایک پر وقارتقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی تنظیم تاجران مردان کے صدر ظاہر شاہ، چیئرمین غلام سرور صراف،جنرل سیکرٹری وقارباچہ صدر صاحبزادہ صدر والد میر صدر خاجی اویس خان سمیت دیگر تاجررہنماوں نے شرکت کی۔اس موقع پر صدر ظاہر شاہ نے نئی کابینہ کے عہدیداروں سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔تقریب میں نیواڈہ چارسدہ چوک کے

صدر، سیکرٹری سمیت تمام کابینہ نے ظاہر گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہا کہ ظاہر شاہ گروپ تاجروں کا حقیقی نمائندہ گروپ ہے اور اُسکی خدمات سے متاثر ہو کر مرکزی تنظیم تاجران(ظاہر شاہ گروپ) میں شامل ہو گئے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ظاہر شاہ نے کہا تاجروں کے مسائل حل کرنا ہمارا فرض ہے تمام تاجر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوجائے انشاء ا للہ ان کے تمام مسائل خود بخود حل ہوجائیں گے اُنہوں نے کہا کہ تاجربرادری کی خدمت کرنے کیلئے

آخری دم تک لڑؤنگا۔مرکز ی تنظیم تاجران مردان کے صدر ظاہر شاہ نے کہا کہ تاجر برادری کو چاہیے کہ ایک دوسرے کا سپورٹر بنے اگر آج کسی تاجر کے ساتھ کسی قسم کا کوئی مسئلہ پیش آتا ہے تو اس کے خلاف آواز اُٹھانا ہمارا مشن ہے۔ اُنہوں نے تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ انتظامیہ سے بھر پور تعاون کرے تاجروں کے مسائل انتظامیہ سے مل بیٹھ کر حل کرینگے اُنہوں نے کہا کہ




تاجر معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے یہ طبقہ خوش ہوگا تو پاکستان ترقی کریگا۔ تاجروں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہمارا بنیادی مقصد ہے۔تقریب کے آخر میں اُنہوں نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے مرکزی تنظیم تاجران(ظاہر شاہ گروپ) کی جانب سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں