336

ملک میں آٹے کے بحران نے حکمرانوں کی لاعلمی اور نااہلی کا پول کھول دیا

ملک میں آٹے کے بحران نے حکمرانوں کی لاعلمی اور نااہلی کا پول کھول دیا

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور) ملک میں آٹے کے بحران نے حکمرانوں کی لاعلمی اور نااہلی کا پول کھول دیاہے۔ڈیڑھ سال میں ہر چیز اوپر گئی ، اگر کوئی چیز نیچے آئی ہے تو وہ آمدن ہے۔ موجودہ حکومت کی نحوست کی وجہ سے ملک سے خیر و برکت اٹھ گئی ہے ۔




مہنگائی ، بے روزگاری اور مایوسی کے اندھیروں نے ملک کو چاروں طرف سے گھیر لیاہے اناج میں کمی ،آٹا سمیت خوراک کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے غریب کی کمر توڑ دی ہے آٹے کے بحران اور مہنگائی نے مزدور کو بستر مرگ پر پہنچا دیاہے۔ موجودہ حکومت نے پندرہ ماہ میں عوام پر مہنگائی کے کوڑے برسائے ہیں حکومت نے مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش نہ کی تو عوام




اسے زیادہ دیر برداشت نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے سٹی قصور میاں سعدوسیم شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت میں آنے سے پہلے عمران خان کہتے تھے کہ جو حکومت ڈلیور نہ کر پا رہی ہو اس حکومت کو ٹیکس یا بل نہیں دینا چاہیے ۔ آج ان کی




حکومت ڈلیور نہیں کر پا رہی تو کیا اس حکومت کو ٹیکس یا بل دیا جانا جائز ہے؟ ۔ ایک طرف حکومت آٹا ، چینی ، گھی ، دالیں اور دیگر اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں اضافے کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے تو دوسری طرف وزراءعوام کی بے بسی کا مذاق اڑا رہے ہیں ۔ ان شہزادوں کے دلوں میں غریب کے لیے کوئی درد نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں