142

ایبٹ آباد پولیس کی انٹی کرپشن ڈے کے موقع پر کرپشن کے خلاف اور ہمار ایمان کرپشن فری پاکستان کے عنوان سے خصوصی واک کا اہتمام

ایبٹ آباد پولیس کی انٹی کرپشن ڈے کے موقع پر کرپشن کے خلاف اور ہمار ایمان کرپشن فری پاکستان کے عنوان سے خصوصی واک کا اہتمام

ایبٹ أباد(فرح ستی سٹی رپورٹر ایبٹ أباد) ایبٹ آباد پولیس کی انٹی کرپشن ڈے کے موقع پر کرپشن کے خلاف اور ہمار ایمان کرپشن فری پاکستان کے عنوان سے خصوصی واک کا اہتمام





تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 09دسمبر انٹی کرپشن ڈے کے حوالے سے ضلع پولیس کی زیر نگرانی خصوصی واک کا انعقاد کیا گیا





جس میں ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد جاوید اقبال وزیر، ایس پی انوسٹییگشن قمر حیات خان، ایس پی ہیڈکوارٹرزجمیل اختر، انسپکٹر کیڈٹ حفیظ خان، انسپکٹر سجاد خان، آر آئی لائن فضل الرحمن خان، ضلع پولیس اور ٹریفک پولیس کے جوانوں سمیت، ڈی پی او آفس ایبٹ آباد، ایس پی انوسٹییگشن آفس اور

ایس پی ہیڈکوارٹرز کے آفس سمیت پولیس لائن عملہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی واک پولیس لائن ہیڈکوارٹرز سے ڈی پی او ایبٹ آباد جاوید اقبال وزیر کی زیر قیادت شروع ہو کر پنج پیر چوک پراختتام پزیر ہوئی




اس موقع پر واک کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کرپشن فری پاکستان اور ہمارا ایمان کرپشن سے پاک پاکستان درج تھا خصوصی واک کا مقصد معاشرے سے کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمے کے حوالے سے شعور بیدار کرنا تھا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں