151

ایبٹ آباد گورنمٹ مڈل سکولوں کے سالانہ 2019 سپورٹس ٹورنامنٹ اختتام پزیر

ایبٹ آباد گورنمٹ مڈل سکولوں کے سالانہ 2019 سپورٹس ٹورنامنٹ اختتام پزیر
ایبٹ أباد(فرح ستی سٹی رپورٹر ایبٹ أباد)ایبٹ آباد گورنمٹ مڈل سکولوں کے سالانہ 2019 سپورٹس ٹورنامنٹ اختتام پزیر ٹورنامنٹ کے آخری دن 19 نومبر کو گورنمٹ مڈل سکول میرا مظفر ایبٹ آباد میں جوش و خروش سے منایا گیا جس میں مہمانِ خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک نے شرکت کی انِ کے علاوہ ڈی او زنانہ ریحانہ یاسمین ڈپٹی ڈی او زنانہ عائشہ سعید سمیت ضلع بھر کے سرکاری سکولوں کے پرینسپلز نے شرکت کی پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا مارچ پاس پی ٹی بھی کی گئی
گورنمٹ گرلز مڈل سکول کنج کی بینڈ پاڑٹی نے اختتامی گروپرام کو چار چاند لگاتے ہوئے اپنی پرفارمس پیش کی اس موقع ڈی او اور ڈپٹی ڈی او زنانہ اختتامی تقریب کو سرہا اور اپنی تمام تر نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کشنر ماروی ملک نے کہا کہ میں بھی اپنے سکول کے زمانے میں تقاریری سوسائٹی کی صدر رینے کے ساتھ ساتھ فٹبال اور بیڈمنٹن کی بہترین کھیلاڑی رہ چکی ہوں اور فنی خطاطی کی بھر ماہر تھی یہ وجہ ہے کہ آج بچیوں کو کھیلتا اور ان کے اندر ٹیلنٹ دیکھ کر بہت انجوائے گیا اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ تمام ٹورنمٹ کے تمام تر انتظامات پرنسپل و سپورٹس ڈائیکٹر مڈل سکول میرا مظفر شمیم جعفری اور ان کی ٹیم نے بڑھے احس طریقے سے سرانجام دیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں