210

کالے شیشے غیر نمونہ نمبر پلیٹ پریشر ہارن اور کمسن بغیر لائیسنس ڈراہیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

کالے شیشے غیر نمونہ نمبر پلیٹ پریشر ہارن اور کمسن بغیر لائیسنس ڈراہیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ایبٹ أباد(وقاص باکسر بیوروچیف)ایبٹ أباد ایس پی ٹریفک وارڈن ہزارہ ریجن محمّد اشتیاق خان کی خصوصی ہدایت پر انسپکٹر ٹریفک وارڈن طیفور خان کی زیر نگرانی ٹریفک وارڈن پولیس کا سکول یا تمام لوکل روٹس پر چلنے والی پبلک سروس گاڑیوں جن کی سائیڈ چھت پر یا گاڑی کے




اندر زیادہ سواریاں بٹھانے والے ڈرائیور حضرات اور زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیورز غیر قانونی منی اڈے بنانے والے ڈرائیورز نو پارکنگ کی خلاف ورزی کالے شیشے غیر نمونہ نمبر پلیٹ پریشر ہارن اور کمسن بغیر لائیسنس ڈراہیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری بھاری جرمانے عائد عوام کاخراج تحسین زرائع کے مطابق گزشتہ روز ایس پی ٹریفک وارڈن اشتیاق خان کی ہدایات پر




انسپکٹرٹریفک وارڈن طیفور خان نے مختلف لوکل روٹس پر سکول ڈیوٹی کرنےوالی سوزوکیوں کی ساہیڈوں پر بچوں کوکھڑا دیکھ کردرجنوں گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرکے بھاری جرمانے عائد کرکے قومی خزانے میں جمع کروادیے اس موقع پر انسپکٹر ٹریفک وارڈن طیفور خان نے کہا کہ




انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو ہرگزمعاف نہیں کیاجائے گا سوزوکی کی سائیڈوں پرسواریوں کوبھی کھڑا ہونے کی اجازت نہیں اورلوڈنگ گاڑیوں کے خلاف بھی کریک ڈاون جاری ہے یہ کاروائیاں حسب حکم ایس پی ٹریفک وارڈن اشتیاق خان جاری رہیں گی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں