471

وفاق المدارس العربیہ پاکستان ایبٹ آباد کی آزادی کشمیر و استحکام پاکستان ریلی

وفاق المدارس العربیہ پاکستان ایبٹ آباد کی آزادی کشمیر و استحکام پاکستان ریلی

ایبٹ آباد (وقاص باکسر بیوروچیف )وفاق المدارس العربیہ پاکستان ایبٹ آباد کی آزادی کشمیر و استحکام پاکستان ریلی ،کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے فرزندان توحید نے مسئول وفاق المدارس ایبٹ اباد مولانا حبیب الرحمن کی قیادت میں ہزاروں طلباء مدرسین علماء اکرام نے




مظلوم کشمیری بھائی بہنوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مرکزی جامع مسجد سے ختم نبوت چوک تک تاریخی ریلی نکالی ، بدھ کے روز اظہار یکجہتی ریلی میں مرکزی رہنما وفاق المدارس مولانا قاضی عبدالرشید ، اسٹنٹ ایڈیشنل کمشنر قمر اعوان ،مولانا عبدالوحید ،مولانا انیس الرحمن ،مفتی نادر ،مفتی زین العابدین ،ڈسٹرکٹ خطیب مولانا عبدالواجد ، مولانا مفتی زبیر صلاح ،مولانا یوسف شاہ ، راولپنڈی کے معروف عالم دین مولانا عبدالغفار توحیدی ،مفتی آصف ،




مولانا منیب ،مولانا احمد الحسینی ،مفتی جعفر طیار،مولانا شفیع الرحمن ، مولانا شیر محمد ،مولانا مزمل شاہ ،قاری شفیع اللہ ،مولانا عبد الصبور ،قاری خالد ،مفتی احمد فراز ،مولانا شکیل اختر ،مولا نا صدیق شریفی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر ظلم و جبر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنے گے مدارس دینیہ کے 2 کروڑ سے زائد طالبعلم پاک فوج کے




شانہ بشانہ ہیں اور ایک آواز پر لبیک کہیں گے مقررین کا کہنا تھا دنیا کشمیر کے مظلوم مسلمانوں پر ہونے والے ظلم پر اپنا مثبت کردار ادا کرے اور تنازعہ کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرے ،آزادی کشمیر علماء ریلی میں ایبٹ اباد بھر سے سیکنڑوں علماء اوردینی مدارس کے




وابستگان مدارس کے طلباء شریک ہوئے,آزادی کشمیر علماء ریلی ہزارہ بھر کے منبر و محراب سے کشمیریوں کے حق میں صدائے احتجاج بلند کرنے کا باعث بنے گی,اپنی نوعیت کی منفرد ریلی سے دنیا کو یہ پیغام دیا گیا کہ دیگر طبقات کی طرح علماء کرام کی حمایت اور دعائیں بھی کشمیری




مسلمانوں کے ساتھ ہیں ، پروگرام کےاختتام پرمدارس کے علماءوطلباءایک عظیم الشان ریلی نکالی ,ہزارہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ائمہ وخطباء,مدرسین و مبلغین اور علماء کرام کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ختم نبوت چوک ایبٹ اباد میں جمع ہوئے ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں