134

ٹیکنالوجی کا عظیم شاہکار موبائل فون 45 برس کا ہوگیا

ٹیکنالوجی کا عظیم شاہکار موبائل فون 45 برس کا ہوگیا
جدید ٹیکنالوجی کی ایجاد میں سب سے اہم کرشمہ موبائل فون ثابت ہوا ہے جس کو بنے ہوئے آج 45 برس مکمل ہوچکے ہیں۔

موبائل فون نے مواصلاتی رابطے کو سہل اور ممکن بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے جس کے آج دنیا بھر میں متعدد صارفین ہیں۔

3اپریل 1973کو موٹرولا کمپنی نے پہلا موبائل فون ایجاد کیا جو بغیر کیبل کے کہیں بھی کھڑے ہوکر استعمال کیا جاسکتا تھا۔

سب سے پہلا موبائل فون ساڑھے 3 کلوگرام وزنی تھا، جس سے صرف 20 منٹ بات چیت کی سہولت متعارف کی گئی تھی۔

اس کو بنانے کے بعد کمپنی کے سائنسدان نے موبائل کی آزمائش کے لیے سب سے پہلے اپنی اہلیہ کو فون کیا تھا۔

انسانوں کے درمیان آسان رابطے اور کہیں بھی کسی بھی جگہ فوری رابطے کا نظام متعارف کروانے والی اس جدید ٹیکنالوجی نے 4 دہائیوں میں جدت کے کئی روپ اختیار کیے، جس نے انسانی زندگی کو آسان سے آسان تر بنا دیا۔

آج سے 45 برس قبل اس سے صرف آواز کا تبادلہ ممکن تھا لیکن اب اس میں کاروبار کی سہولت سے لے کر تصاویر اور میلوں دور بیٹھے دوست رشتہ داروں کو دیکھنا بھی ممکن ہوگیا ہے۔

کسی دور میں بھاری بھرکم موبائل فون اب اسمارٹ ہوچکے ہیں جنہیں ہم اسمارٹ فون کہتے ہیں، اسی طرح کے اسمارٹ اور جدید فون بنانے کے لیے کمپنیاں بھی ایک دوسرے سے دوڑ لگانے میں مصروف ہیں۔

انسان کی زندگی میں ایک ضروری عنصر کی طرح شامل ہونے والی اس ایجاد کو 45 سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں اس جدید آلے کو بنانے والے سائنسدانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں