موبائل ریچارج پر 'ٹیکس میں اضافہ'، اب 100 روپے پر کتنا بیلنس ملے گا؟ 116

موبائل ریچارج پر ‘ٹیکس میں اضافہ’، اب 100 روپے پر کتنا بیلنس ملے گا؟

موبائل ریچارج پر ‘ٹیکس میں اضافہ’، اب 100 روپے پر کتنا بیلنس ملے گا؟

کراچی: حکومت نے موبائل ریچارج پر  ٹیکس میں اضافہ کردیا ہے اور اب صارفین سے ہر ریچارج پر 15 فیصد اضافی ود ہولڈٹیکس وصول کیا جائےگا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق 100 روپے کے موبائل ریچارج پر 9روپے3پیسے اضافی ودہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں نے بیلنس ری چارج پراضافی ٹیکس لینے کااعلان کر دیا ہے اور اب 100 روپے کے ری چارج پر86روپے9 پیسے کابیلنس ملےگا۔ 

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی حکومت کواس مدمیں43 ارب روپے سےزائد موصول ہوں گے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف لوگوں نے آپریٹرز کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات بھی شیئر کیے ہیں جن میں صارفین کو ٹیکس میں اضافے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

صارفین کو موصول ہونے والے ایک پیغام کا عکس
صارفین کو موصول ہونے والے ایک پیغام کا عکس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں