حکومت ملک سےکوروناوائرس کےخطرے سےنمٹنے،بےروزگاری اورغربت کےخاتمےکےلئےپُرعزم ہےفخرامام 154

حکومت ملک سےکوروناوائرس کےخطرے سےنمٹنے،بےروزگاری اورغربت کےخاتمےکےلئےپُرعزم ہےفخرامام

حکومت ملک سےکوروناوائرس کےخطرے سےنمٹنے،بےروزگاری اورغربت کےخاتمےکےلئےپُرعزم ہےفخرامام

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی سے)قومی غذائی تحفظ کے وزیرسیدفخرامام نے کہاہے کہ حکومت ملک سے کوروناوائرس کے خطرے سے نمٹنے، بے روزگاری اورغربت کے خاتمے کے لئے پُرعزم ہے۔ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اقتصادی

چیلنجوں، وبائی خطرے اورپنجاب ،سندھ، بلوچستان اورخیبرپختونخوامیں ٹڈی دل کے حملے سے نمٹنے کے لئے تمام ترکوششیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ فصلوں کوٹڈی دل کے حملے سے محفوظ رکھنے کے لئے متعلقہ محکمے کوہیلی کاپٹرز، ہوائی جہاز ،زرعی ادویات اورضروری اشیاء سمیت تمام ضروری

آلات فراہم کئے جارہے ہیں۔سیدفخرامام نے کہاکہ ناگہانی آفات سے پیدا ہونے والی صورتحال کاانتظامی ادارہ، درختوں کے تحفظ کاادارہ،وزارت اورٹڈی دل کی روک تھام کامرکز ٹڈی دل سے بڑے پیمانے پر ہونیوالے

نقصان سے بچائو کے لئے دن رات کام کررہے ہیں۔انہوں نے ایک اورسوال کے جواب میں کہاکہ احساس پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں میں تقریباً ایک کھرب چودہ ارب روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں