109

ڈپٹی کمشنر آغاظہیر عباس شیرازی نے 11اشیائے خورد و نوش کے نرخ جائزہ لینے کے بعد از سر نو مقرر کردیئے

ڈپٹی کمشنر آغاظہیر عباس شیرازی نے 11اشیائے خورد و نوش کے نرخ جائزہ لینے کے بعد از سر نو مقرر کردیئے

خانیوال(سعید احمد بھٹی سے) ڈپٹی کمشنر آغاظہیر عباس شیرازی نے 11اشیائے خورد و نوش کے نرخ جائزہ لینے کے بعد از سر نو مقرر کردیئے۔نئے نرخوں کا تعین کرنے کے لئے اجلاس ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز کبیروالا،میاں چنوں غلام مصطفی،ذیشان ندیم،

ڈی او انڈسٹریز محمد بلال مارتھ، ای اے ڈی اے محمد آصف رضا سمیت محکمہ خوراک، لائیوسٹاک،مارکیٹ کمیٹیز کے افسران،انجمن صارفین،کریانہ، قصاباں،دودھ فروش اور ہوٹل ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے جائزہ لینے کے بعد دال چنا باریک کے نرخ میں 8 روپے،دال چنا موٹی 4 روپے،دال ماش دھلی موٹی چمن10 روپے،دال ماش دھلی باریک برما 10 روپے،دال مسور موٹی 6 روپے اور بیسن کے فی کلو نرخ میں 4 روپے کمی کردی جب

کہ چھوٹا گوشت کے فی کلو نرخ 750 روپے،بڑا گوشت 390 روپے،دودھ 75روپے اور دہی کے فی کلو نرخ 80 روپے مقرر کر دیئے۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے ہدایت کی ہے کہ مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی ہے اور دکاندار حضرات بھی ریٹ لسٹوں کے مطابق اشیاء فروخت کریں انہوں نے کہا کہ صارفین کو کم نرخوں کا ہر صورت فائدہ پہنچایا جائے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں