ڈپٹی کمشنر خانیوال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا کی ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے ہمراہ بروقت کاروائی 160

ڈپٹی کمشنر خانیوال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا کی ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے ہمراہ بروقت کاروائی

ڈپٹی کمشنر خانیوال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا کی ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے ہمراہ بروقت کاروائی

کبیروالا (سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی صاحب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا کی ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے ہمراہ بروقت کاروائی کی بدولت سردار پور میں 3جگہوں پہ گندم کی 24000بوری جوکہ غیر قانونی طریقے سے سٹور کی گئی تھی

اس کو کسی دوسرے ضلع میں منتقل کیا جانا تھا اس کو پکڑ کر سرکاری تحویل میں لے گیا ہے یاد رہے حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق گندم کی ایک ضلع سے دوسرے ضلع لے جانے پر پابندی ہےفوڈ گرین لائسنس معطل ہیں اس لئے اب 25من سے زائد گندم کا سٹاک جرم ہے

گندم کی بین الصوبائی اور بین الاضلاعی پابندی ہوگی یعنی صوبہ بندی اور ضلع بندی ہوگی جب تک حکومت پنجاب کا ٹارگٹ پورا نہ ہوجائے
اس لئے ہم روانہ کی بنیاد پر مختلف سنٹرز کو چیک کررہے ہیںتاہم ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تمام متعلقہ ادارے اس معاملے میں متحرک ہیں اس معاملے میں کوئی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں