وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں صوبائی سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن پنجاب نبیل جاوید نے قصور کا دورہ کیا 144

وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں صوبائی سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن پنجاب نبیل جاوید نے قصور کا دورہ کیا

وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں صوبائی سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن پنجاب نبیل جاوید نے قصور کا دورہ کیا

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف )قصور صوبائی سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن پنجاب نبیل جاوید کا دورہ قصور ، گندم خریداری مہم کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں صوبائی سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن پنجاب نبیل جاوید نے گزشتہ روز قصور کا دورہ کیا

اور ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں گندم خریداری مہم کی صورتحال کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد کاشف ڈوگر ، اسسٹنٹ کمشنر قصور انعم زید ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر صغیر احمد علوی ،

سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر زبیر انجم خان بھی موجود تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر ، اے سی پتوکی آصف علی ڈوگر اور اے سی کوٹ رادھاکشن نازیہ موہل نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی نے اجلاس کو ضلع کے

مقرر کردہ گندم خریداری کے ٹارگٹ ، باردانہ کے اجراء، ضلع سے گندم کی نقل و حرکت کو روکنے کیلئے کئے گئے اقدامات ، گندم خریداری مراکز کی تعداد اور وہاں پر کاشتکاروں کو دی جانیوالی سہولیات ، سینٹروں پر تعینات سٹاف کی کارکردگی ، کورونا سے بچاﺅ کے حوالے سے کئے گئے

حفاظتی انتظامات اور گندم خریداری ٹارگٹ کو پورا کرنے کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں بریفنگ دی ۔ جس پر صوبائی سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن نبیل جاوید نے اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ رواں ہفتے کے دوران سوفیصد باردانہ کے اجراءکو یقینی بنایا جائے اور مقررہ ٹارگٹ کو پورا کرنے کیلئے

تمام وسائل دستیاب لائے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے حقوق کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور گندم ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کےخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

بعدازاں صوبائی سیکرٹری نبیل جاوید نے ڈپٹی کمشنر منظر جاوید علی اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ گندم خریداری مرکز سٹی قصور کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر کسانوں کی وی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں