157

وزیراعلیٰ پنجاب کاذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کاذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور) وزیراعلیٰ پنجاب کاذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلانمجموعی طور پر 41 اشیا ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف آرڈیننس کا اطلاق ہوگا۔ذخیرہ اندوزی کے خلاف آرڈیننس کا اطلاق چائے، چینی، پاوڈر ملک پر ہوگا۔

بچوں کا دودھ، ایڈیبل آئل، فروٹ جوسز ذخیرہ کرنے پر بھی پابندی ہوگی،نمک، آلو، پیاز، دالیں، مچھلی، بڑا اور چھوٹا گوشت، انڈے بھی ذخیرہ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،گڑ، مصالحہ جات، سبزیاں، کیروسین آئل، ماچس، کوئلہ، کیمیکل فرٹیلائزر ذخیرہ کرنے پر بھی پابندی ہوگی

۔پولٹری فوڈ، سیمنٹ، پھٹی، ہر طرح کے کاٹن کے بیج، کاسٹک سوڈا بھی ذخیرہ کرنے پر ایکشن ہوگا،پیسٹیسائڈز، گندم کا آٹا، فیس ماسک، این 95 ماسک، سینٹی ٹائزر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی ہوگی،زمین صاف کرنے والی آئٹمز، الکوحل، وول کا ذخیرہ کرنے پر بھی

ذخیرہ اندوزی کے خلاف جاری آرڈیننس کا اجرا ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی،ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، مشکل کی گھڑی میں ذخیرہ اندوزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ذخیرہ اندوزی کے خلاف آرڈیننس کا اجرا ہوگیا ہے،

آرڈیننس کا فوری طور پر صوبہ بھر میں اطلاق ہوگا، خلاف ورزی کرنے والوں کو تین سال قید ہوگی۔ ہم نے “Punjab Prevention of Hoarding”

آرڈیننس نافذ کر دیا ہے جس کے تحت ذخیرہ اندوزی کو ایک ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے اور اس کی سزا 3 سال تک ہو گی. ذخیرہ اندوزوی سے ناصرف معاشرے میں ہیجان اور ناجائز منافع خوری کی کیفیت پیدا ہوتی ہے بلکہ یہ ایک غیر اسلامی فعل بھی ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں