152

قائم مقام کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے گندم خریداری مراکز کا اچانک دورہ

قائم مقام کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے گندم خریداری مراکز کا اچانک دورہ

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر)قائم مقام کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے گندم خریداری مراکز کا اچانک دورہ کیا انہوں نے کاشتکاروں کے لئے فراہم سہولیات کا جائزہ لیا انہوں نے ڈیرہ غازی خان، رند اڈا اور دیگر گندم خریداری مراکز کا معائنہ کیا۔نے سنٹرز پر سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے

کورونا وائرس کے پھیلاؤکو روکنے کیلئے احتیاطی و حفاظتی اقدامات کی بھی ہدایات جاری کیں۔طاہر فاروق نے کہا کہ ضلع میں گندم خریداری مہم 10 اپریل سے شروع ہوگی اور 15اپریل کو کاشتکاروں سے گندم وصول کی جائے گی۔گندم خریداری مراکز پر کاشتکاروں کی ہرممکن رہنمائی اور سہولیات کا انتظام ہوگا۔

کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ کاشتکاروں سے گندم کا ایک ایک دا نہ خریدا جائے گا کاشتکاروں کے معاشی ریلیف کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ناجائز کٹوتی اور ادائیگی میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی

کاشتکاروں کو چودہ سو روپے فی 40 کلو گرام ادائیگی کی جائے گی۔گندم کی فروخت کیلئے گرداوری اور گوشوارہ کی بھی ضرورت نہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں