136

بجلی کی روزانہ بندش سے متعدد پریشانیوں کا شکار ہیں عوام

بجلی کی روزانہ بندش سے متعدد پریشانیوں کا شکار ہیں عوام
کوٹ رادھا کشن (مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور) عرصہ دراز سے میرا شہر کوٹ رادھا کشن ضلع قصور لوڈ شیڈنگ کے عذاب کی زدمیں ہے فیڈر کی تنصیب و تعمیر مسئلہ بتایا جا رہا ہے
۔اس کی کوئی حتمی تاریخ نہیں بتائی جاتی ۔ بعض بڑے اخبارات کے نامہ نگار لیسکو کے اہم کلائیٹس بن کر انکے مسائل کے حامی بن چکے ہیں اور عوامی الجھنوں سے چشم پوشی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
ایک صحافتی ادارہ قابض پریس کلب خصوصی لیسکو کی حمائت میں سب سے آگے ہے اس لئے کہ انکے کلب کو اے سی و دیگر آلات چلانے کے لئے بجلی مفت مل رہی ہے اور وہ مزے لے رہے ہیں جبکہ غریب عوام بجلی کی روزانہ بندش سے متعدد پریشانیوں کا شکار ہیں انکی کاروباری زندگیاںاجیرن بن چکی ہیں ۔ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے شریف برادران کہتے تھے
کہ ہم نے عوام کو فالتوبجلی دی ہے جبکہ موجودہ حکومتی عہدیدار بھی یہی کہتے ہیں کہ بجلی فالتوہے لیکن ہمارے ہاں غیر علانیہ لوڈشیڈنگ یہ بتاری ہے کہ معاملہ گڑ بڑ ہے عوامی حلقوں نے وزیر پانی بجلی عمر ایوب اور چئیر مین واپڈاسے اپیل کی ہے کہ ہمیں لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے بچایا جائے اور فیڈروں کی تعمیرو تنصیب سے نجات دلائی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں