171

راولپنڈی کے سیٹلائٹ ٹاون سی بلاک کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے پولیس کا چہرہ بے نقاب

راولپنڈی کے سیٹلائٹ ٹاون سی بلاک کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے پولیس کا چہرہ بے نقاب

راولپنڈی(ذوالقرنین حیدر بیورو چیف)راولپنڈی کے سیٹلائٹ ٹاون سی بلاک کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے پولیس کا چہرہ بے نقاب کر دیا شہری لوٹنے لگے۔جس میں دن دیہاڑے تین نوجوان موٹر سائیکل سوار کو تشدد کا نشانہ بنا کر




موٹر سائیکل لے کر فرار ہو رہے ہیں ۔۔ جو قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خصوصاً ڈالفن پولیس جس کی پٹرولنگ میں کروڑوں روپے ماہانہ سرکاری خزانے سے جرچ کئے جاتے ہی کی کاگردگی پر سوالیہ نشان ،،،راولپنڈی پولیس آخر اتنی بے بس کیوں ہے ۔ یاد رہے اس ایریا میں یہ پہلی واردات نہیں ہے




چند روز قبل پریس کلب باغ آزاد کشمیر کے صدر سید افراز گردیزی کے ساتھ بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا اور مقامی تھانہ میں رپورٹ کرنے کے بعد چوکی انچارج افضل کی طرف سے شکر ادا کرنے کا کہا گیا تھا.




اور اب راولپنڈی کے اس مصروف ترین ایریا میں دن دھاڑے برھتی وارداتوں نے بہت سے سوال کھڑے کر دئیے ہیں. کیا یہ سب تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس اور ان کے اعلیٰ حکام کی منشاء سے ہو رہا ہے؟




اگر نہیں تو پولیس عوام کو تحفظ دینے کے بجائے جان بخشش کی دعائیں دینے میں مصروف کیوں؟ کیا اداروں کا کام صرف رپورٹ درج کرنا ہے.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں