156

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملالہ یوسفزئی کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ملاقات کی

ملالہ یوسفزئی گزشتہ رات ساڑھے پانچ سال بعد وطن واپس پہنچی ہیں اور وہ ملک میں چار روز قیام کریں گی

ذرائع کے مطابق ملالہ اس دوران اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گی جب کہ سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر وہ اسلام آباد میں ہی قیام کریں گی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے لیے ملالہ یوسفزئی وزیراعظم ہاؤس پہنچیں جہاں انہیں سخت سیکیورٹی میں لایا گیا۔

[c5ab_image c5_helper_title=”” c5_title=”” url=”http://www.fsmedianetwork.com/fsmedianetwork_uploads/2018/03/mlala.jpg” class=”” width=”9999″ height=”9999″ link=”” caption=”” type=”popup” link=”” align=”center” ]

وزیراعظم اور ملالہ یوسفزئی کی ملاقات میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب، انوشہ رحمان اور ماروی میمن بھی موجود تھیں جب کہ ملاقات میں پاکستان میں بچوں کی تعلیم کے حوالے سے موضوع زیر بحث رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ملالہ یوسفزئی ایک پبلک میٹنگ میں شرکت کریں گی جہاں وہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کریں گی۔

اس کے علاوہ وہ آج آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے کی سربراہی میں سول سوسائٹی کی خواتین سے بھی ملاقات کریں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں