163

چیف جسٹس نے جڑانوالا میں 6 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کا ازخود نوٹس لے لیا

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے جڑانوالا میں 6 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کا نوٹس لے لیا۔

اتوار کے روز فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں کھیتوں سے 6 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی تھی جس کی شناخت مبشرہ کے نام سے ہوئی تھی جب کہ بچی سے زیادتی کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا

جیونیوز کے مطابق 6 سالہ مقتولہ مبشرہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ رپورٹ میں بچی کے جسم پر زخموں کے 21 نشانات بھی پائے گئے ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے 6 سالہ مبشرہ سے زیادتی اور قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے 48 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی۔

واقعے کیخلاف احتجاج

دوسری جانب تحصیل جڑانوالہ میں اس واقعے کے بعد سے احتجاج جاری ہے اور دوسرے روز بھی ہڑتال کے باعث کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہے۔

واقعے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے مختلف مقامات پر ٹائر جلاکر سڑکوں کو بلا ک کیا اور ملزمان کو گرفتار کرکے سرعام سزا دینےکا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں