91

سکیورٹی فورسز کا تیرہ میں فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن، 25 خوارج ہلاک، 4 جوان شہید

سکیورٹی فورسز کا تیرہ میں فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن، 25 خوارج ہلاک، 4 جوان شہید

سکیورٹی فورسز کا تیرہ میں فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن، 25 خوارج ہلاک، 4 جوان شہید

سکیورٹی فورسز کے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن میں 25 خوارج ہلاک ہوگئے۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں 11 خوارج  زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن میں خوارج کا سربراہ ابوذر عرف صدام بھی مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الخوارج اور اس سے وابستہ افراد کو دھچکا لگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں