53

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج اداکیا جائے گا، عازمین کو گرمی سے بچانے کیلئے خصوصی انتظامات

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج اداکیا جائے گا، عازمین کو گرمی سے بچانے کیلئے خصوصی انتظامات

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج اداکیا جائے گا، عازمین کو گرمی سے بچانے کیلئے خصوصی انتظامات

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج اداکیا جائے گا۔

 عازمینِ گزشتہ روز منیٰ پہنچے تھے جہاں انہوں نے  رات منیٰ میں قیام کیا اور فجر پڑھنے کے بعد میدان عرفات روانہ ہوگئے جہاں عازمین عرفات کی مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنیں گے، عازمین نماز ظہر اور عصر قصر ادا کرینگے۔ 

مسجدالحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹرماہربن حمد خطبہ حج دیں گے، خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت 50 زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔

دنیا بھر سے آئے 20 لاکھ عازمینِ حج میں ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب حج سیزن کے موقع پر شدید گرمی کی لہر بھی جاری ہے جس سے عازمین کو بچانے کے لیے حکومت نے خصوصی انتظامات کیے ہیں جہاں عرفات میں فضا کو ٹھنڈا رکھنے کیلئے فواروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں