69

ٹراما سنٹر ایمرجنسی میں مریض کے لواحقین کا حسن علی نامی ڈیوٹی ڈاکٹر پر مبینہ تشدد کا معاملہ

ٹراما سنٹر ایمرجنسی میں مریض کے لواحقین کا حسن علی نامی ڈیوٹی ڈاکٹر پر مبینہ تشدد کا معاملہ

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)ٹراما سنٹر ایمرجنسی شیخوپورہ میں مریض کے لواحقین کے حسن علی نامی ڈیوٹی ڈاکٹر پر مبینہ تشدد کا معاملہ طول پکڑ گیا، گذشتہ شب ڈاکٹرز کا دھرنا کے بعد ایمرجنسی ٹراما سنٹر کی سروس ایک روز کے لئے گذشتہ شب 9 بجے تک کھولنے کا فیصلہ کیا گیا،

ڈی پی او شیخوپورہ کے فوری نوٹس پر تھانہ اے ڈویژن میں ایف آئی درج لیکن ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA) کا ملزمان کی گرفتاری اور دہشت گردی دفعات کے ساتھ ایف آئی آر کے اندراج کا مطالبہ، مطالبات کی منظوری تک ہسپتال کی او پی ڈی بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا، پریشان حال مریض رل گئے، ذرائع کے مطابق ٹراما سنٹر واقعہ کی ایف آئی آر سابق صدر ڈسٹرکٹ بار شیخوپورہ رانا زاہد نامی شہری کے خلاف تھانہ اے ڈویژن میں مختلف دفعات کے تحت درج کر لی گئی ہے جس حوالے سے ڈسٹرکٹ بار شیخوپورہ عہدیداران نے مذمت کرتے ہوئے

جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیخوپورہ ٹراما سینٹر کے ڈاکٹرز کی نااہلی سے ایک مریض جان کی بازی ہار گیا جس کو چھُپانے کے لیے ایک جعلی مقدمہ ایمرجنسی کو بند کرنے کی صورت میں بلیک میل کر کے درج کروا لیا گیا، ہم اس جعلی، فرضی اور جھوٹی ایف آئی آر کی بھرپور مزمت کرتے ہیں اور ڈی پی او شیخوپورہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مبینہ ظالم، درندہ صفت ڈاکٹر حسن کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے،

اس حوالے سے گذشتہ روز ڈاکٹرز اور الائیڈ ہیلتھ سٹاف نے اپنے حقوق کے لیے اور ڈیوٹی ڈاکٹر اور عملے پر غنڈوں کے مبینہ حملے کے خلاف احتجاج کیا اور ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا جن کا کہنا تھا کہ صرف ایمرجنسی خدمات فراہم کی جائیں گی جیسا کہ واقعہ کے بعد سے دی جا رہی ہیں، صدر بار ایسوسی ایشن اور صدر YDA شیخوپورہ اور پولیس انتظامیہ کے درمیان ملاقاتیں ہوئیں، وائی ​​ڈی اے نے واضح طور پر ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا

اور کہا کہ ہم صرف انصاف اور مجرموں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں، اس موقع پر فارما فیلڈ ورکرز کے فارما برادری پلیٹ فارم سے کوارڈینیٹر فارما برادری انصر شوکت اسدی کی قیادت میں کثیر تعداد میں شرکاء موجود تھے جنہوں نے مبینہ تشدد کا شکار ڈاکٹر حسن علی اور وائی ڈی اے قیادت سے کہا کہ ہم احتجاج میں آپکے ساتھ ہیں اور جلد اس معاملے کا حل نکلنا چاہئیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں