17

سابق وزیر اعلٰی پنجاب حمزہ شہباز شریف کو کچی آبادیوں کے رہائشی مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کے وعدے کی یاددہانی کروائی ،ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری

سابق وزیر اعلٰی پنجاب حمزہ شہباز شریف کو کچی آبادیوں کے رہائشی مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کے وعدے کی یاددہانی کروائی ،ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری

ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ وطن عزیز کو بحرانوں سے نکالا 2013ء میں پاکستان مسلم لیگ ن نے جب اقتدار سنبھالا تو ملک اس وقت اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا ملکی کارخانے بند ہوگئے تھے ترقی کا پہیہ جام ہو چکا تھا شرح نمومنفی تھی پاکستان مسلم لیگ ن نے معیشت کو سنبھال کر لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا۔اہلیان ہارون آباد میاں محمد شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔محترمہ مریم نواز شریف بطور وزیر اعلیٰ پنجاب پسماندہ طبقات کے مسائل کا حل کریں گی اور اب پھر پنجاب کے ہر شہر اور ہر قصبہ میں خوشحالی کی لہر آئے گی

ان خیالات کا اظہار ہر دلعزیز فخر ہارون آباد عوامی لیڈر ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے میاں حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہر دلعزیز فخر ہارون آباد عوامی لیڈر ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی بھرپور کامیابی پر تہہ دل سے مبارک باد دی اور بالخصوص تحصیل ہارون آباد اور تحصیل فورٹ عباس کے علاقائی اور عوامی مسائل پر تفصیلی طور پر طویل تبادلہ خیالات کیا۔

سابق وزیر اعلٰی پنجاب حمزہ شہباز شریف کو کچی آبادیوں کے رہائشی مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کے وعدے کی یاددہانی کروائی فخر ہارون آباد ہر دلعزیز فخر ہارون آباد عوامی لیڈر ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے دانش سکول کے قیام اور زرعی یونیورسٹی کیمپس کے قیام کا وعدہ بھی یاد کروایا۔میاں حمزہ شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کی کامیابی پر ببر شیر دبنگ لیڈر نور الحسن تنویر اور ہر دلعزیز فخر ہارون آباد عوامی لیڈر ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری اور پاکستان مسلم لیگ کے کارکنان اور اہل علاقہ کی غیور عوام کو مبارکباد دی اور کہا کہ انشاءللہ ہارون آباد کو وفاقی حکومت میں اہم ذمہ داریاں دی جائیں گی

۔ببر شیر دبنگ لیڈر چوہدری نور الحسن تنویر اور ہر دلعزیز فخر ہارون آباد عوامی لیڈر ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ان کی طرف سے عوام و الناس سے کئے ہوئے ہر ایک وعدہ کو اولین ترجیح دیتے ہوئے فی الفور پورا کریں گے اور خلق خدا کی خدمت کو اولین ترجیح دے کر اور عوامی و علاقائی مسائل کا خاتمہ کرکے پاکستان کی غیور عوام کے بھروسے اور اعتماد کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن ملک بھر میں ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں