91

بانی و چئیرمین تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طاہرالقادری کی 73 ویں تقریبِ سالگرہ، عوامی لائرز فورم کے زیراہتمام کیک کاٹا گیا

بانی و چئیرمین تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طاہرالقادری کی 73 ویں تقریبِ سالگرہ، عوامی لائرز فورم کے زیراہتمام کیک کاٹا گیا

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)بانی و چئیرمین تحریک منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر طاہرالقادری کی 73 ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا بھر کی طرح عوامی لائرز فورم کے زیراہتمام بھی وکلاء کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی کوارڈینیٹر عوامی لائرز فورم سنٹرل پنجاب رضوان علی قادری ایڈووکیٹ نے صدر لاہور ہائیکورٹ بار اشتیاق احمد خان ایڈووکیٹ، ملک انتظار کھوکھر ایڈووکیٹ، چوہدری محمد راشد ایڈووکیٹ، رانا عمر سلہری ایڈووکیٹ، قربان حسین بھٹی ایڈووکیٹ، سید طاہر حسین ایڈووکیٹ و دیگر وکلاء حضرات کے ہمراہ شرکت کی جنہوں نے مل کر بانی و چئیرمین تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر طاہرالقادری مدظلہ کی سالگرہ کی 73 ویں یوم پیدائش کے موقع پر کیک کاٹا-

اس موقع پر جملہ وکلاء برادری نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے یوم پیدائش پر انکی دنیا بھر میں عظیم تعلیمی و تحقیقی خدمات کے حوالے سے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور انکی درازی عمر اور صحت و سلامتی کے لئے دعا کی گئی، اس موقع پر شرکاء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مرکزی کوارڈینیٹر عوامی لائرز فورم سنٹرل پنجاب رضوان علی قادری ایڈووکیٹ نے کہا کہ قائدانقلاب ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب مدظلہ مجدد رواں صدی ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب کی علمی و تحقیقی خدمات عالم اسلام کے لئے عظیم اثاثہ ہیں جس پر انکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے عالم اسلام میں ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کے لئے خود کو وقف کردیا اور ہر فورم پر مصطفوی انقلاب کے لئے کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں